1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن فٹ بال لیگ: ہیرتھا برلن کی پہلی پوزیشن برقرار

عابد حسین15 مارچ 2009

بنڈس لیگا میں ہفتے کے دِن چھ میچوں کے فیصلے کے بعد ہیرتھا برلن کی ٹیم نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

https://p.dw.com/p/HBzA
میونخ ٹیم کے کھلاڑی فلپ لاہم،بوخم ٹیم کے خلاف گول کرنے کے بعدتصویر: AP

ہیرتھا برلن نے بائرن لیورکوزن کی ٹیم کو ایک گول سے شکست دی۔ میونخ کی ٹیم نے بوخم کے خلاف اپنا میچ تین گول سے جیت لیا۔ بوخم کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ بہتر گول اوسط کی بنیاد پر میونخ کی ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آ گئی ہے۔

ہوفن ہائیم کی ٹیم اپنا میچ برابر رکھ سکی اور وہ اب چوتھے مقام پر ہے۔ کل دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی وولفس برگ اب تیسری پوزیشن پر ہے۔

جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ کے چو بیسویں میچ ڈے کے پہلے میچ میں وولفس برگ کی ٹیم کو ایک زور دار مقابلے میں شاندار جیت حاصل ہوئی۔ وولفس برگ نے مضبوط ٹیم شالکے کو تین کے مقابلے میں چار گولوں سے ہرایا۔

Bundesliga Hamburg gegen Wolfbsburg
وُولفس برگ کے کھلاڑی Grafite شالکے ٹیم کے خلاف ہفٹ ٹرک مکل کی۔تصویر: AP

فاتح ٹیم کی جانب سے برازیل کے فارورڈ کھلاڑی Grafite کی شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ برازیل کے فارورڈ کھلاڑی Grafite نے میچ کے دوران ایک گول پہلے حصے میں اور دو گول دوسرے حصے میں کئے۔ اِس چیمپئن شپ میں Grafite کے گولوں کی تعداد اب سترہ ہو گئی ہے۔ شالکے کے خلاف میچ میں برازیل کے فارورڈ کھلاڑی کا کھییل انتہائی عروج پر تھا۔

Bundesliga Bayern München Klose
جرمنی کے شہرہٴ آفاق فارورڈ کھلاڑی کلوزےتصویر: AP

بوخم کے خلاف میچ میں میونخ کی ٹیم کو کامیابی ضرور حاصل ہوئی مگر ساتھ میں اُس کا نقصان بھی ہوا۔ اُس کے مشہورِ زمنہ فارورڈ کھلاڑی میرو سلاو کلوزے دورانِ میچ دائیں ٹخنے میں شدید چوٹ کے باعث کئی ہفتوں کے لئے کھیل سے باہر ہو گئے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اُن کو اب سرجری کی ضرورت ہے۔

بنڈس لیگا میں اتوار کے میچوں میں ہیمبرگ کا میچ اہم ہے۔ جو اُس نے انرگی کابُس کے خلاف کھیلنا ہے۔ ہیمبرگ کی کامیابی سے چوتھی اور پانچویں پوزیشن میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔ دوسرا میچ بھی اہم ہے لیکن پوائنٹس ٹیبل کو متاثر کرنے والا نہیں۔

پچیسواں دن: امکانات

بنڈس لیگا کے پچیسویں میچ ڈے کی شروعات اگلے جمعہ کے روز سے ہوں گی۔ اُس دِن ایک میچ شڈیول ہے۔ دوسرے دِن ہفتہ کے روز سات مییچ کھیلے جائیں گے۔ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیرتھا کلب کا میچ سٹٹ گارٹ سے ہو رہا ہے۔ یہ ایک دلچسپ میچ تصور کیا جا رہا ہے۔

دوسری پوزیشن کی حامل میونخ ٹیم کو ایک آسان میج ملا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ٹھہری کرلزروہے کے ساتھ وہ میچ اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیل رہی ہے۔ تیسری پوزیشن کی ٹیم وولفس برگ کے پاس موقع ہے کہ وہ آرمینیا بیلے فیلڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے مسلسل ساتویں کامیابی حاصل کر لے کیونکہ بیلے فیلڈ کی ٹیم بھی قدرے مسائل سے دوچار ہے۔ ہوفن ہائیم کی ٹیم کو بھی اِس بار آسان میچ حاصل ہے لیکن ہوفن ہائیم ٹیم آج کل کچھ بہتر کارکردگی دکھانے سے قاصر ہے۔