1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن فٹ بال لیگ

Adnan Ishaq19 اپریل 2009

چیمپئین شپ مقابلوں میں 28 ویں روز شہر وولفس برگ کی ٹیم 57 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

https://p.dw.com/p/HZsn
میونخ کے لوکا ٹونی گول کرنے کے بعدتصویر: AP

جرمنی میں فٹ بال کی فیڈرل لیگ’بنڈس لیگا‘میں گذشتہ روزچھ میچ کھیلے گئے۔ چیمپئین شپ مقابلوں میں 28 ویں روز شہر وولفس برگ کی ٹیم نے بائرلیورکوسن کو دو ایک سے شکست دی۔ اس طرح وولفس برگ نے مسلسل دس میچوں میں کامیابی حاصل کرنے کا موونش گلیڈ باخ کا ریکارڈ برابرکر دیا۔ موونش گلیڈ باخ نے یہ ریکارڈ 1987 میں بنایا تھا۔

وولفس برگ کی طرف سے دونوں گول Grafite نے کئے۔ ان دو کے ساتھ Grafite کے گولوں کا اسکور 22 ہو گیا ہے اور وہ بنڈس لیگا میں اب تک سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وولفس برگ ٹیم کے ٹرینرFelix Magath نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی جیت پربہت خوش ہیں۔ ان کی ٹیم میں نئے لڑکے ہیں جو ابھی تجربہ کارنہیں ہیں۔ اس وجہ سے انہوں نے پچھلے ہفتے کافی محنت کی اوراگلے ہفتوں کے دوران بھی اسے جاری رکھیں گے۔

Bundesliga Wolfsburg gegen Leverkusen
بنڈس لیگا میں اب تک سب سے زیادہ گول کرنے والے وولفس برگ کے کھلاڑی Grafiteتصویر: AP


وولفس برگ کی ٹیم اس وقت 57 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پرپہلے نمبرپرہے۔ 54 پوانٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے Bayer Munich کی ٹیم۔ میونخ کی ٹیم نے گذشتہ روز اپنے میچ میں بیلے فیلڈ کی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دی۔ سابقہ چیمپئن کی جانب میچ کا واحد گول لوکا ٹونی نے کیا۔ میونخ کی ٹرینر Jürgen Klinsmann کو اندازہ ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے انہیں انتظار کرنا پڑے گا۔ انہون نے میچ کے بعد کہا کہ وہ ان تین پوائنٹس سے بالکل مطمئن ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل میں وولفس برگ کے قریب رہنے کے حوالے سے یہ تین پوائنٹس بہت بلکہ بہت زیادہ ضروری تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم کے ابھی چھ میچز باقی ہیں اور جن میں وہ 18 پوائنٹس تک حاصل کر سکتے ہیں۔

Bundesliga Köln gegen Stuttgart
کولون کے کھلاڑی ماریو گومیزتصویر: AP


دیگرمیچوں میں شٹٹگارٹ کی ٹیم نے کولون کو تین صفر سے شکست دی۔ اس طرح شٹٹگارٹ 51 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں تیسرے نمبرپرآگیا ہے۔ ششٹگارٹ کے ٹرینر Markus Babbel کواس امرکا انذازہ ہے کہ ابھی ان کی ٹیم کو بہت کچھ کرنا ہے۔ ان کے بقول وہ نتیجے سے تو بہت مطمئن ہیں لیکن کھیل کے پہلے ہاف سے بالکل بھی نہیں اور ان کےخیال میں کھیل کے پہلے حصے میں ان کی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔


شٹٹگارٹ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے اورپانچویں نمبر پر ہیں ہیمبرگ اور برلنکی ٹیمیں۔ ہفتے کے روز کھیلے گئے مزید دو میچوں میں یں ڈراٹمنڈ نے بوخم کی ٹیم کی دو صفر سے جبکہ فرینکفرٹ کی ٹیم نے مونش گلیڈ باخ کو چارایک سے شکست دی۔ آج بنڈس لیگل میں دو مییچ کھلیے جائیں گے جن میں برلن اور برمین کے ٹیمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگی جبکہ ہمیبرگ، ہنوور کے خلاف کھیلے گا۔