1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن وزیر خارجہ کا دورہ مشرق وسطیٰ

23 نومبر 2009

وفاقی جرمن وزیرخارجہ گِیڈو وَیسٹروَیلے نے آج سے اپنا اولین دورہء مشرق وسطیٰ شروع کر دیا ہے۔ اس دورے کے پہلے روز پیر ہی کے دن وہ اسرائیل میں ملکی رہنماؤں سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/Kdsb
وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ویسٹرویلے کا مشرق وسطیٰ کا یہ پہلا دورہ ہےتصویر: AP

منگل کے روز جرمن وزیر خارجہ ویسٹر ویلے رملہ میں فلسطینی قیادت سے ملیں گے۔ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کے حوالے سے ویسٹرویلے کا دورہ خاصی اہمیت کا حامل ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ اس دورے میں کسی بڑی پیش رفت کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

روانگی سے قبل برلن میں اپنی ایک پریس کانفرنس میں گِیڈو ویسٹرویلے نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے دو ریاستی حل کو اہم قرار دیا اور اس کی بھرپور حمایت کی۔ ویسٹرویلے نے کہا کہ ایک طرف تو اسرائیل کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کا تحفظ کرے مگر ساتھ ہی فلسطینیوں کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ ان کی اپنی ایک ریاست ہو۔

دریں اثناء جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ترجمانUlrich Wilhelm نے اسرائیل کی جانب سے مشرقی یروشلم میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر پر سخت تنقید کی۔ Ulrich Wilhelm نے کہا کہ یہودی بستیوں کی تعمیر مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

رپورٹ: ہریندر مِشرا، یروشلم

ادارت : مقبول ملک