1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’جرمن پولیس نے پیزا ڈیلیوری شروع کر دی‘

29 اپریل 2017

جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ میں ایک ہنگامی صورتحال میں پولیس کو پیزا گاہکوں تک پہنچانا پڑ گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق پیزا ٹھنڈا ہونے سے قبل ہی ڈیلیور کر دیا گیا تھا۔

https://p.dw.com/p/2c79B
Deutschland junge Frau ist erstaunt über ihre große Pizza
تصویر: Fotolia/Picture-Factory

 خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے انتیس اپریل بروز ہفتہ ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ جنوب مغربی جرمن ریاست باڈن ورٹمبرگ میں پیزا ڈیلیوری وین کو پیش آنے والے ایک حادثے کے بعد پولیس اہلکاروں نے ہی اس گاڑی میں موجود آرڈر لوگوں کے گھروں تک پہنچا دیے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے کی صبح رونما ہوا۔

’پیزا بوائز‘ کے ہاتھوں انتہائی مطلوب مافیا لیڈر گرفتار

پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا پیزا

جو خوراک بچوں کو موٹا کرے، اس پر اضافی ٹیکس

محکمہٴ پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جرمن شہر اشٹٹ گارٹ سے سو کلو میٹر دور مغرب میں واقع گاگیناؤ نامی ٹاؤن میں پیزا ڈیلیوری وین ایک اور گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اگرچہ اس حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش  شروع کر دی گئی ہے تاہم ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ غالباً پیزا ڈیلیوری وین کے ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے رونما ہوا ہے۔

Autounfall Unfall Auffahrunfall Zusammenprall
تایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے کی صبح رونما ہواتصویر: picture-alliance/dpa/F.Rumpenhorst

مقامی میڈیا کے مطابق پیزا ڈیلیوری وین کی ٹکر طبی ساز و سامان ٹرانسپورٹ کرنے والی ایک گاڑی سے ہوئی، جس کی وجہ سے ٹریفک لائٹ اور ایک اسٹریٹ لائٹ کو بھی نقصان پہنچا۔ اس حادثے کے باعث دونوں ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسی دوران پولیس اہلکاروں نے پیزا ڈیلیوری وین میں موجود آرڈرز کو اپنی کاریں استعمال کرتے ہوئے گھر گھر پہنچا دیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ جب پیزا ڈیلیور کیا گیا تو وہ گرم ہی تھا، ’’جہاں یہ حادثہ رونما ہوا، پیزا وہیں قریب کے علاقے میں ہی پہنچانا تھا۔ اس لیے یہ کام ہم نے مکمل کر دیا۔‘‘