1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن ڈرائیور فیٹل کی فتوحات کا سلسلہ جاری

9 اپریل 2011

جرمنی سے تعلق رکھنے والے فارمولا ون کے عالمی چیمپیئن سباسٹیان فیٹل کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔ انہوں نے ملائیشین گراں پری کا کوالیفائنگ مقابلہ جیت کر حتمی ریس کے لیے پول پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

https://p.dw.com/p/10qYz
تصویر: AP

سیپانگ شہر میں منعقدہ اس ریس میں انہوں نے مک لارن ٹیم سے وابستہ اپنے انگلش حریف لوئس ہیملٹن کو مات دی۔ 23 سالہ فیٹل کی ٹیم ریڈ بُل سے وابستہ مارک ویبر تیسرے جبکہ ہیملٹن کے ساتھی جینسن بٹن چوتھے نمبر پر رہے۔

ہیملٹن نے پہلے گاڑی دوڑاتے ہوئے محض ایک منٹ 34 اعشاریہ 870 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کیا۔ ان کی اس بہترین کارکردگی کے بعد جیت یقینی تھی۔ اس کے بعد جرمن ڈرائیور فیٹل نے یہی فاصلہ 0 اعشاریہ 104 سیکنڈز پہلے طے کرکے ہیملٹن کے دانت کھٹے کردئے۔

Sebastian Vettel 27.03.2011
فیٹل ایکشن میںتصویر: AP

جیت کے بعد فیٹل نے کہا کہ اس بار انہوں نے اپنی گاڑی میں کائنیٹک انرجی ری جنریشن سسٹم KERS فعال کردیا تھا۔ گزشتہ ریس میں اس نظام سے کام نہیں لیا گیا تھا جس کے سبب فیٹل کی کارکردگی مثاثر ہوئی تھی۔ ’’ مجھے خوشی ہے کہ بالآخر ہم نے اس مشکل کو حل کر ڈالا، ٹیم کے ساتھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں، ہم نے مل کر کام کیا اور اب خوش ہیں۔‘‘

اس کوالیفائنگ مقابلے میں سر فہرست چار پوزیشنز پر مک لارن اور ریڈ بُل کی موجودگی اس بات کا اشارہ دیتی ہے کہ اتوار کا حتمی معرکہ خاصا دلچسپ ہوگا۔ میڈیا میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف الفاظ کی جنگ کا بھی چرچہ ہے۔

کوالیفائنگ مرحلے کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ہیملٹن نے کہا کہ انہیں اندازہ تھا کہ ان کے حریف کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رپورٹ :شادی خان سیف

ادارت :عصمت جبیں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں