1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن Transrapid ٹرین کو حادثہ

22 ستمبر 2006

جرمن علاقے Emsland میں Transrapid کے آزمائشی ٹریک پر اِس مقناطیسی ریل گاڑی کو پیش آنے والے ایک حادثے میں غالباً 21 افراد مارے گئے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی یہ ریل گاڑی، جس پر 29 افراد سوار تھے، پٹڑیوں پر کھڑی اُس بوگی سے ٹکرا گئی، جو روزانہ پٹڑیوں کے معائنے کےلئے استعمال کی جاتی ہے۔ اب تک 15 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYJM
امدادی ٹیمیں حادثے کی شکار مقناطیسی ریل گاڑی تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
امدادی ٹیمیں حادثے کی شکار مقناطیسی ریل گاڑی تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔تصویر: picture alliance /dpa

اِس حادثے کو ممکنہ طور پر انسانی کوتاہی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے وفاقی جرمن وزیر وولف گانگ Tiefensee اپنا چین کا دورہ منقطع کر کے جلد از جلدواپس جرمنی آ رہے ہیں جبکہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل بھی جائے حادثہ پر پہنچ رہی ہیں۔

اِس حادثے سے Transrapid کے منصوبے کو ایک اور دھچکہ پہنچا ہے۔ ابھی اگست کے مہینے میں شنگھائی میں وہاں کے ہوائی اڈے کی طرف محوِ سفر اِس مقناطیسی ریل گاڑی کی ایک بوگی میں آگ لگ گئی تھی۔

جرمنی میں اِس ریل گاڑی کا ایک رُوٹ سن 2008ء سے میونخ میں تعمیر کیا جائے گا، جو مرکزی ریلوے اسٹیشن اور ہوائی اڈے کو آپس میں ملائے گا۔

یہ ریل گاڑی روایتی ریل گاڑی سے کئی اعتبار سے بہتر ہے۔ جہاں روایتی ICE ٹرین کہیں 30 کلومیٹر چلنے کے بعد 300 کلومیٹر کی رفتار سے سفر کر سکتی ہے، وہاں Transrapid ٹرین کی رفتار دو منٹ کے اندر اندر 300 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے۔ چونکہ حالتِ سفر میں یہ ریل گاڑی پٹڑیوں کے ساتھ رگڑ نہیں کھاتی، اِس لئے اِس کے چلنے کا شور بھی بہت کم ہوتا ہے۔