1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی افریقہ میں عام انتخابات، ANC کی واضح برتری

23 اپریل 2009

بدھ کے روز جنوبی افریقہ میں ہونے والے عام انخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق افریقن نیشنل کانگریس پارٹی واضح برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے تاہم پچھلے انتخابات کے مقابلے میں اس کی مقبولیت میں کچھ کمی دیکھی گئی۔

https://p.dw.com/p/Hchu
انتخابات مجموعی طور پر پرامن رہےتصویر: AP

1994 میں نسلی امتیاز پر مبنی قوانین کے خاتمے کے بعد جنوبی افریقہ میں چوتھی بار عام انتخابات منعقد ہوئے۔ اس بار جنوبی افریقہ کے ایوان میں گزشتہ پندرہ سال سے مسلسل دو تہائی اکثریت رکھنے والے جماعت ANC کی مقبولیت میں کچھ کمی ضرور ہوئی ہے۔ تاہم پارٹی رہنما جیکب زوما کے صدر بننے میں اب کوئی رکاوٹ دکھائی نہیں دیتی۔

Südafrika Wahl
سخت سردی کے باوجود لوگوں نے بڑی تعداد میں حق رائے دہی کا استعمال کیاتصویر: AP

عوامی جائزوں اور اندازوں کے عین مطابق افریقن نیشنل کانگریس کو انتخابات میں تقریبا 70 فیصد نشستیں حاصل ہوئی جب کہ اہم ترین مد مقابل جماعت ڈیموکریٹک الائنس کو 18 فیصد نشستیں ملیں۔ ANC کے سابق ارکان پر مشتمل نئی سیاسی جماعت کانگریس آف دی پیپل کے بارے میں اندازے لگائے جا رہے تھے کہ وہ 18 سے 20 فیصد تک نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی تاہم اسے صرف آٹھ فیصد نشستیں ہی حاصل ہوئیں۔ پچھلے انتخابات میں ANC کو 76 فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

کانگریس آف دی پیپل اے این سی سے تعلق رکھنے والے ان ارکان نے بنائی ہے جو سابق صدر تھابو مبیکی کے حامی ہیں۔ تھابو مبیکی کو جیکب زوما پر بدعنوانی کے الزامات عائد کرنے میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے باعث ستمبر دوہزار آٹھ میں اپنے عہدے سے علیحدہ ہونا پڑا تھا۔

Zuma Südafrika
جیکب زوما کے صدر بننے کی راہ میں اب کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتیتصویر: AP

جنوبی افریقہ میں ہونے والے ان انتخابات کی ہزاروں ملکی مبصرین کے علاوہ 300 سے زائد بین الاقوامی مبصر بھی نگرانی کررہے تھے جن کے مطابق سوائے چند جگہوں کے ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل ٹھیک وقت پر شروع ہوا اور بغیر کسی بے قاعدگی کے جاری رہا۔

جنوبی افریقہ کے انتخابات کی ایک اور خاص بات یہ رہی کہ اس میں رائے دہندگان کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ سخت سردی کے باوجود پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں سب سے بڑی جماعت ANC کے علاوہ دیگر چھوٹی جماعتوں کا منظر پر آنا ملک کی جمہوریت کی جڑوں کی مزید مضبوط کرنے کے لئے بہت اہم ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں