1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو زیر کر دیا

29 نومبر 2008

سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو اننگ اور 48 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

https://p.dw.com/p/G5ow
بنگلہ دیش کی ٹیم اس سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ سے بھی سیریز ہار چکی ہے۔تصویر: AP

سنچورین میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 357 رنز، پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور72 رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ Ashwell Prince نے 162 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مارک باؤچر نے 117 رنز بنائے۔ اس اننگ میں بنگلہ دیشی اسپنر شکیب الحسن نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسے اننگ کی شکست سے بچنے کے لئے 189 رنز درکار تھے۔ مہمان ٹیم جنوبی افریقی باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ رقیب الحسن 48 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ Morne Morkel اور Makhaya Ntini نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ممبئی بم دھماکوں کے بعد چیمپئنزلیگ ملتوی ہونے کے باعث جنوبی افریقہ کی ٹیم اب دورہ آسٹریلیا کے دوران ایک وارم اپ کرکٹ میچ اضافی کھیلے گی۔ جنوبی افریقہ کرکٹ کے سربراہ Gerald Majola کا کہنا ہے کہ ممبئی بم دھماکوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بم دھماکوں کے بعد چیمئنز لیگ ملتوی ہونے کی وجہ سے کھلاڑی دستیاب ہوں گے اور جنوبی افریقہ کی ٹیم 6 دسمبر کو آسٹریلیا روانہ ہوجائے گی اور سیریز کے آغاز سے قبل دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی لیکن اب 13 اگست سے شروع ہونے والے دو روزہ وارم اپ میچ سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک ون ڈے وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔