1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملہ

3 جولائی 2009

جنوبی وزیرستان میں مبینہ امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملوں میں دس طالبان عسکریت پسند ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/IgLr
جنوبی وزیرستان میں مبینہ امریکی ڈرون حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہےتصویر: dpa

ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس مبینہ امریکی ڈرون نے جنوبی وزستان کے علاقے سروکئی میں طالبان کمانڈر نورولی کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائیل حملہ جمعہ کی صبح دس بجے کیا گیا۔ حملے کے بعد مقامی طالبان نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاشیں نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔


طالبان کمانڈر نورولی کے ٹھکانے پر ہونے والے اس حملے میں تاحال یہ علم نہیں ہو سکا کہ آیا حملے کے وقت نورعلی وہاں موجود تھے یا نہیں۔ واضح رہے کہ کمانڈر نورعلی کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بیت الله محسود کے قریبی ساتھی اور تنظیم کی مرکزی شوریٰ کے رکن بھی ہیں۔

خبر رساں ادارے

ادارت : عاطف توقیر