1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنگ گروپ کے ڈائریکٹر اغوا کاروں سے رہا

بینش جاوید
30 ستمبر 2016

جنگ میڈیا گروپ میں ایک اعلیٰ عہدے پر فائزعابد عبداللہ کو اغوا کاروں نے رہا کر دیا ہے۔ عبداللہ کو بدھ کے روز اغوا کاروں نے پشاور سے اغوا کر لیا تھا۔

https://p.dw.com/p/2QlWO
Pakistan Anschlag in Peschawar
تصویر: Reuters

نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق عابد عبداللہ باحفاظت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ جنگ گروپ کے ڈائریکٹر محمد سلیمان کا کہنا ہے، ’’ جنگ میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن عابد عبداللہ جمعرات کی رات دفتر پہنچے اور وہ اب خیریت سے ہیں۔‘‘

اغواکاروں نے عبداللہ کو بدھ کے روز پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور سے ان کی گاڑی کو روک کر اغوا کر لیا تھا۔ عبداللہ اپنے دفتری کام سے پشاور آئے ہوئے تھے۔ عبداللہ کے ڈرائیور نے پولیس کو بتایا تھا کہ اغوا کار عبداللہ کو ایک اور گاڑی میں بیٹھا کر تیزی سے بھاگ گئے تھے۔

نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق عبداللہ کو اغوا کرنے کا مقصد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا لیکن جنگ میڈیا گروپ نے اس واقعہ کے بعد عسکریت پسندوں، سیاست دانوں اور فوجی اسٹیبلشمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جنگ گروپ پاکستان کے سب سے نامور اور متنازعہ ٹی وی چینل جیو نیوز کا بھی مالک ہے۔

پاکستان میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب کسی  صحافتی اداروں سے وابستہ افراد یا کسی صحافی کو اغوا کیا گیا ہو۔ پاکستان کا نام صحافیوں کے لیے خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل ہوتا ہے۔ پاکستان میں اغوا کے علاوہ صحافیوں کو قتل کیے جانے کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں۔