1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جون کے مہینے میں ہمارے انعامی مقابلے کا سوال

26 اگست 2009

ڈوئچے ویلے شعبہ اردو نے اس مہینے بھی اپنے سامعین کے لئے انعامی مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔ اس مرتبہ بھی کئی خوبصورت اور قیمتی انعامات آپ کے منتظر ہیں۔ مقابلے میں شمولیت کے لئے آپ کو صرف ایک سوال کا درست جواب دینا ہوگا۔

https://p.dw.com/p/E8pY
بادشاہت کے خاتمے پر خوشیاں مناتے ہوئے عام شہریتصویر: picture-alliance / dpa

سوال: حال ہی میں جنوبی ایشیا کے ایک ملک میں صدیوں سے چلی آرہی بادشاہت آئینی طور پر ختم کر دی گئی ۔ کیا آپ اس ملک کا نام جانتے ہیں؟

نیپال سری لنکا یا بھوٹان

اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں تو اس سوال کا جواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ آپ اپناجواب ایک پوسٹ کارڈ ، اپنے خط کے ساتھ کسی علیحدہ کاغذ پر لکھ کر، بذریعہ ای میل، وائس میل یا پھر SMS کے ذریعے آج ہی روانہ کر دیجئے۔ انعام جیتنے والوں میں ایک ریڈیو سیٹ اورکئی دوسرے قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ جیتنے والوں کا انتخاب اس مرتبہ بھی قرعہ اندازی سے کیا جائےگا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے آخری تاریخ 30 جون ہے۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پر روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔