1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جڑواں بھائی مزید رقم کا دعویٰ ہار گئے

12 اپریل 2011

دو جڑواں بھائی جن کا دعویٰ تھا کہ فیس بُک کے بانی نے دراصل ان کا خیال چرایا ہے، آج منگل کے روز عدالت میں اپنا مقدمہ ہار گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/10s2K
تصویر: picture alliance / dpa

انہوں نے عدالت میں دعویٰ دائر کر رکھا تھا کہ ان کے خیال کو استعمال کرنے کے عوض فیس بُک کے بانی کی جانب سےانہیں ادا کی جانے والی قانونی رقم کو بڑھایا جائے۔

ٹائلر اور کیمرون وینکلیوس نام کے دو جڑواں بھائیوں کا کہنا ہے کہ فیس بُک کے بانی مارک زوکربرگ نے انہیں سن 2008ء میں رقم کے بارے میں ہونے والے قانونی تصفیے سے قبل اپنی کمپنی کی درست مالیت سے آگاہ نہیں کیا تھا۔

facebook Mark Zuckerberg headshot, as Facebook.com founder, photo on black
فیس بُک کا نوجوان ارب پتی بانی مارک زوکربرگتصویر: AP

ان دونوں بھائیوں نے عدالت میں اپیل دائر کی تھی کہ چونکہ اس کمپنی کی اصل مالیت 2008ء میں ظاہر کی گئی مالیت سے کہیں زیادہ ہے اس لیے ان کو مارک کی جانب سےزیادہ رقم ملنی چاہیے۔

تاہم امریکہ کی نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 2008ء میں ہونے والا قانونی تصفیہ بلکل درست تھا اور اس کو برقرار رکھا جائے گا۔

اپیل کی سماعت کرنے والے جج نے اپنے 11 صفحاتی فیصلے میں لکھا ہے کہ قانونی ماہرین اور مالی مشیروں کی مدد سے طے پانے والا تصفیہ مارکیٹ کی سرگرمیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بلکل صحیح تھا۔ فیصلے میں مزید لکھا گیا ہے: ’’چاہے کوئی بھی وجہ ہو ایسا لگتا ہے کہ اپیل کنندگان اپنے معاہدے سے پیچھے ہٹنا چاہتے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘‘

واضح رہے کہ سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بُک کی مارکیٹ ویلیو 50 بلین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ 2008ء میں ان دونوں بھائیوں کے ساتھ طے پانے والے تصفیے کے بعد انہیں مارک کی جانب سے 160 ملین ڈالرز ادا کیے گئے تھے۔

رپورٹ: عنبرین فاطمہ

ادارت: افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید