1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جیمز بانڈ دبئی میں

18 جنوری 2011

جیمز بانڈ007 کا نیا ناول کارتا بلانش’ Carta Blanche ‘ کے نام سے اس سال شائع ہونے جا رہا ہے۔ مصنف جیفری ڈیور اس ناول میں برطانیہ کے اس مایہ ناز جاسوس کو دبئی لے جا رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/QtGq
تصویر: AP

برطانیہ میں جیمز بانڈ007 کے نئے ناول کارتا بلانش کی اشاعت کی ذمہ داری Hodder and Stoughton کے سر ہے تو امریکہ میں 26 مئی کو یہ ناولSimon & Schuster نامی کمپنی شائع کرے گی۔ مصنف جیفری ڈیورنے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس مرتبہ اس افسانوی جاسوس کو اس کی انتہا پر لے جا کر یہ دیکھیں گے کہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سلامتی کے معاملات کو کس طرح سے نبھا سکتا ہے۔ ڈیورنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیا جیمز بانڈ کی حدود ہیں؟ کیا وہ اپنی ان سرحدوں کو کبھی عبور نہیں کر سکتا؟

James Bond 007: Ein Quantum Trost Kinostart
نئے ناول میں بونڈ چند گھنٹے دبئی میں گزارے گاتصویر: AP

اس نئے ناول میں بانڈ چند گھنٹے دبئی میں گزارے گا۔ وہاں یہ خیالی ایجنٹ اپنے پرانے دوستوں سے ملے گا اور ساتھ ہی ولن کو بھی تلاش کیا جائے گا۔ اس کتاب کے ناشر کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جیمز بانڈ کی ناول میں دبئی کا تذکرہ آئے گا۔

جمیز بانڈ کا کردار1953ء میں ایان فلیمنگ نے تخلیق کیا تھا۔ انہوں نے اپنے اس کردار پربارہ ناول اور تین کہانیاں لکھی ہیں۔ اس سلسلے کی پہلی فلم ڈاکٹر نو تھی، جو 1962ء میں بنائی گئی تھی۔ 1964ء میں فلیمنگ کے انتقال کے بعد مختلف ادیبوں نے اس کردارکو زندہ رکھا۔

جیفری ڈیور کا کہنا تھا کہ ’’جیسے ہی میں نے یہ ناول لکھنے کا سوچا تو میرے ذہن میں سب سے پہلے دبئی ہی آیا۔ بہرحال کارتا بلانش کی مزید تفصیلات تو نہیں بتائیں گئیں لیکن دبئی حکام کی ایک پریس ریلیز سے یہ بات معلوم ہو گئی ہے کہ دبئی میں007 جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں آئے گا۔

Ian Fleming
جمیز بونڈ کا کردار1953ء میں این فلیمنگ نے تخلیق کیا تھاتصویر: AP

اس ناول پرفلمبندی اس سال کے آخر میں شروع ہوجائے گی تاکہ نومبر 2012ء میں اسے ریلیز کیا جا سکے۔ سیم مینڈس اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: امتیاز احمد