1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جی ٹوئنٹی ممالک بجٹ خسارے میں کمی پر متفق

28 جون 2010

جی ٹوئنٹی کے رہنما اپنے اپنے ممالک میں بجٹ خسارے کی کمی کے لئے اقدامات پر متفق ہو گئے ہیں۔ کینیڈا میں اس گروپ کے اجلاس کے موقع پر یہ بھی کہا گیا ہے کہ بجٹ خسارہ کم کرتے ہوئے معاشی ترقی کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/O4d0
جی ٹوئنٹی ممالک کے رہنماتصویر: AP

ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے اس گروپ کے اجلاس کے موقع پر رکن ممالک بجٹ خسارے کو کم کرنے کی رفتار پر متفق نہیں ہو سکے۔ تاہم جی ٹوئنٹی ممالک کے اجلاس کے میزبان ملک کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے کہا ہے کہ اس گروپ میں شامل امیر ممالک کو تین سال میں اپنا بجٹ خسارہ نصف کر دینا چاہئے۔

G20 Gipfel Toronto China HU Jintao
کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر چین کے صدر ہو جنتاؤ کے ساتھتصویر: AP

واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما بجٹ خسارے میں تیز ترین اور وسیع تر کمی کی مخالفت کر چکے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ ایسا کرنے سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر بھی امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ مستحکم اور پائیدار معیشت کی بحالی کے اقدامات سے کسی ملک کو نقصان نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے لئے برآمدات سے کوئی ملک ترقی کرے گا، ایسی سوچ ترک کر دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا: ’’میں نے یہ واضح کر دیا ہے کہ امریکہ ملازمتوں، صنعتوں اور مستقبل کی منڈیوں کے لئے کسی سے پیچھے نہیں رہے گا۔‘‘

خیال رہے کہ امریکی معیشت کو 1.3 ٹریلین ڈالر کے قرضوں کا سامنا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت جی ٹوئنٹی کے رکن یورپی ممالک امریکی مخالفت کے باوجود بجٹ خسارے میں کمی کے لئے اقدامات کا اعلان پہلے ہی کر چکے ہیں۔

NO FLASH G20 Gipfel in Toronto Kanada
جی ٹوئنٹی کا اجلاس ٹورانٹو میں منعقد کیا گیاتصویر: picture-alliance/dpa

اُدھر ارجنٹائن اور برازیل جیسی ابھرتی ہوئی معیشتیں امیر ممالک میں بجٹ خسارے میں کمی کے اقدامات سے پریشان ہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ یوں برآمدات پر منحصر ان کی اپنی اقتصادیات پر منفی اثر پڑے گا۔ برازیل کے وزیر خزانہ گیڈو مانتیگا کہتے ہیں:’’ترقی یافتہ ممالک میں بجٹ خسارے میں کمی سے صورت حال بگڑے گی۔ اس طرح وہ ممالک شرح نمو میں اضافے کے بجائے مالیاتی نظام پر زیادہ توجہ دیں گے، اگر وہ برآمدات کرنے والے ملک ہیں، تو ان کی اصلاحات کی قیمت ہمیں چکانی ہو گی۔‘‘

کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے یہ بھی کہا ہے کہ جی ٹوئنٹی کے اجلاس کے موقع پر بینکوں پر عالمی ٹیکس کے لئے پیش کی گئی تجاویز رد کر دی گئی ہیں اور ایسے ٹیکس ملکی سطح پر نافذ کئے جا سکتے ہیں۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید