1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

حتف سیریز کے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

19 اپریل 2011

پاکستانی فوج نے کم فاصلے تک مار کرنے والے ایک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ یہ میزائل جوہری وار ہیڈز لے جانے اور انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانےکی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

https://p.dw.com/p/10w0n
تصویر: AP

پاکستانی فوج کے ایک بیان کے مطابق مطابق ’حتف نہم‘ سیریز کا نصر میزائل 60 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ میزائل جوہری وار ہیڈز کو انتہائی کامیابی کے ساتھ لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ فوج کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق یہ میزائل پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے اور اسے وسعت دینے کے حوالےسے جاری پروگرام کا حصہ ہے۔ بیان کے مطابق یہ تجربہ ایک نامعلوم مقام پرکیا گیا۔

نصر زمین سے زمین پرکم فاصلے تک دشمن کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اس کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینیرز کو مبارک باد پیش کی ہے۔

Atomrakete Pakistan Flash-Galerie
پاکستان نے رواں سال فروری میں حتف سیریز کے بابر میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ یہ میزائل 600 سو کلومیٹر تک مار کر سکتا ہےتصویر: AP

جنوبی ایشیا میں اسلحہ سازی کی دوڑ کو مغربی ممالک میں اکثر موضوع بنایا جاتا ہے۔ ابھی گزشتہ ہفتے ہی ایک جرمن اخبار نے لکھا تھا کہ ایشیائی ملکوں میں کسی ممکنہ جنگ کی قبل از وقت تیاریوں کا رجحان بہت زیادہ ہے۔ یہ ممالک جنگی ساز وسامان خریدنے اور اپنی فوجوں کو جدید بنانے پر دل کھول کر پیسہ خرچ کرتے ہیں۔

جنوبی ایشیا میں پاکستان اور بھارت 1998ء میں جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے بعد سے اکثر میزائل تجربے کرتے ہیں۔ پاکستان میں کم فاصلے اور دور تک مار کرنے والے میزائلوں کو زیادہ تر مسلم سپاہ سالاروں کے نام دیے جاتے ہیں۔ پاکستان نے رواں سال فروری میں حتف سیریز کے بابر میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ یہ میزائل 600 سو کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔ اسی طرح پڑوسی ملک بھارت نے گزشتہ برس دسمبر میں350 کلومیٹر تک دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے پرتھوی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں