1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

حماس: اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط قابلِ قبول نہیں

22 ستمبر 2006

فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کے حقِ بقا کو تسیلم کرنا بنیادی شرط ہے تو حماس فتح کے ساتھ مل کر قومی حکومت تشکیل نہیں دے گی۔ یہ بات وزیر اعظم اسماعیل حانیہ کے ایک قریبی ساتھی احمد یوسف نے کہی۔ اس سے پہلے نیویارک میں فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ آئندہ کی فلسطینی حکومت اسرائیل کو تسلیم کر لے گی۔

https://p.dw.com/p/DYJQ
فلسطینی صدر محمود عباس جمعرات 21 ستمبر کو نیویارک میں نائب اسرائیلی وزیر اعظم شمون پیریز کے ساتھ
فلسطینی صدر محمود عباس جمعرات 21 ستمبر کو نیویارک میں نائب اسرائیلی وزیر اعظم شمون پیریز کے ساتھتصویر: AP

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ مستقبل کی فلسطینی قومی حکومت، جو حماس اور فتح تحریک مل کر تشکیل دیں گی، اسرائیل کے قائم رہنے کے حق کو تسلیم کر لے گی۔

عباس کے مطابق یہ آئندہ حکومت اسرائیل کے ساتھ گذرے برسوں میں طے ہونے والے تمام سمجھوتوں کی پاسداری کرے گی۔ ان سمجھوتوں میں 1993ء میں ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں طَے ہونے والا سمجھوتہ بھی شامل ہے۔