1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خواتین ٹینس کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی

27 ستمبر 2010

ڈبلیو ٹی اے کی جانب سے تازہ جاری کی جانے والی درجہ بندی کے مطابق امریکی ٹینس سٹارسیرینا ولیمز ہنوز بہترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/PNt2
تصویر: AP

اس فہرست میں دوسری پوزیشن پر ڈنمارک کی کھلاڑی کیرولینے ووزنیاچکی ہیں جبکہ تیسری نمبر پر سیرینا ولیمز کی بہن وینس ولیمز ہیں۔

وومن ٹینس ایسوسی ایشن کی تازہ ترین ٹاپ ٹین رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر ویرا ژیوناریوا ہیں جن کا تعلق روس سے ہے۔ پانچویں پر بیلجیئم کی کِم کلائسٹرز ہیں، چھٹے پر سربیا کی ییلینا یانکووِچ، جبکہ ساتویں پر آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی سمانتھا اسٹوزر ہیں۔

دس بہترین خواتین کھلاڑیوں کی لسٹ میں آٹھویں پوزیشن اطالوی کھلاڑی فرانسیسکا شیاوون کو دی گئی ہے، نویں پوزیشن پر پولینڈ کی کھلاڑی آگنیشکا راڈوانسکا ہیں جبکہ دسویں اور آخری پوزیشن پر روسی ٹینس کھلاڑی ییلینا ڈیمینٹیواہیں۔

رپورٹ : افسر اعوان

ادارت : کِشور مُصفطیفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید