1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خواتین کا فٹ بال ورلڈ کپ: جرمنی نے فرانس کو ہرا دیا

6 جولائی 2011

منگل کے روز ویمنز ورلڈ کپ کے ایک میچ میں جرمنی کی ٹیم نے فرانس کو چار دو سے شکست دے دی۔ جرمنی اپنا کوارٹر فائنل جاپان کے خلاف ہفتہ کو کھیلے گا۔

https://p.dw.com/p/11pbq
تصویر: picture alliance/augenklick

جرمنی میں کھیلے جانے والے خواتین کے فٹ بال عالمی کپ میں جرمنی نے فرانس کی ٹیم کو چار دو سے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔ جرمنی کے ساتھ ساتھ برطانیہ، جاپان اور فرانس کی ٹیمیں بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔

جرمنی اور فرانس کے میچ کے دوران فرانسیسی گول کیپر کو ریڈ کارڈ بھی دکھایا گیا۔ جرمنی کی جانب سے کیرسٹین گارےفریکیس نے ایک، اِنکا گرنگس نے دو، اور میچ کے اختتام سے زرا دیر قبل سیلیا اوکوینو نے ایک گول کیا۔ یہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ تھا جس میں چھ گول ہوئے۔ اب تک کھیلے جانے والے کسی میچ میں اتنی تعداد میں گول نہیں ہوئے تھے۔

Frauenfußball-WM Deutschland Frankreich Elfmeter Grings Flash-Galerie
جرمنی نے فرانس کو چار دو سے ہرا دیاتصویر: picture alliance / GES-Sportfoto

میزبان ملک جرمنی ویمنز ورلڈ کپ کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔ اس سے قبل جرمنی لگاتار دو عالمی کپ جیت چکا ہے اور اب وہ تیسرے عالمی کپ کو جیتنے کے لیے پر امید ہے۔ جرمنی اپنا کوارٹر فائنل ہفتہ کے روز جاپان کی ٹیم کے خلاف وولفسبرگ میں کھیلے گا۔ جاپان گروپ بی کے میچ میں برطانیہ کے ہاتھوں صفر دو سے شکست کھا گیا تھا۔

گروپ اے کے رنر اپ کے طور پر فرانس گروپ بی کے ونر برطانیہ کے خلاف ہفتے کو لیورکوزن میں کھیلے گا۔

منگل کے روز کھیلے گئے دوسرے میچوں میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میکسیکو کے خلاف اپنے میچ کو دو دو سے برابر کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ میکسیکو کی ٹیم دو گول سے برتری حاصل کیے ہوئے تھی تاہم نیوز لینڈی نے دو گول کر کے میچ کو ڈرا کر لیا۔ دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ نہیں بنا پائیں۔

ایک اور میچ میں نائجیریا نے کینیڈا کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں