1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خوبصورت جلد کا راز،متوازن غذا

کشور مصطفیٰ1 مارچ 2016

صحت مند اور خوشنما جلد کے لیے متوازن غذا ضروری ہے۔ وٹامن، معدنیات اور پروٹین کے علاوہ فیٹ سے بھرپورغذا جلد کو شوخ رنگ اور چمکدار رکھتی ہے۔

https://p.dw.com/p/1I50y
تصویر: Colourbox/E. Atamanenko

اپنی من پسند غذا سے لطف اندوز ہونا ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے تاہم جرمنی کی HELIOS کلینک کے امراض جلد اور الرجی کے شعبے کی ڈائریکٹر کرسٹیانے بیئرل کہتی ہیں،’’جو لوگ متوازن غذا کا استعمال نہیں کرتے وہ جلد سے متعلق مسائل سے دوچار رہتے ہیں۔‘‘

جلد انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے۔ اس کی صحت کا بہت حد تک دارومدار اس امر پر ہے کہ انسان کتنے گھنٹے سوتا ہے۔ اس کے علاوہ ہماری جینز، سورج کی روشنی اور دیگر عوامل بھی جلد کی صحت پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ہر لمحہ ہماری جلد کا واسطہ نقصان دہ اشیاء سے پڑتا رہتا ہے جو جسم میں ایسے غیر مستحکم ایٹمی زارت اور نقصاندہ مادے کی ترسیل کو ممکن بنا دیتے ہیں جو جلد کے علاوہ پورے جسم کو بھی غیر معمولی نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

جلدی امراض کی ماہر پروفیسر کرسٹیانے بیئرل کہتی ہیں،’’نقصان دہ ذرات اور مادوں سے تحفظ کے لیے اینٹی آکسیڈینٹ یا تکسید کے عمل کو روکنے والی نامیاتی اجزاء سے بھرپور غذا کا استعمال نہایت ضروری ہے۔‘‘

Schönheitsmaske
چہرے کی جلد خوبصورتی اور تازگی کے لیے خواتین ماسک کا استعمال بھی کرتی ہیںتصویر: picture alliance/H. Ossinger

اینٹی آکسیڈنٹ میں قدرتی معدنیات وٹامن سی، اور ای موجود ہوتا ہے اور یہ نقصان دہ زرات اور مادوں کو جسم میں داخل ہونے سے روکتی ہے اور یہ جسم کے سیلز کو بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں بیٹا کیروٹین، اور معدنیاتی سیلینیم کے علاوہ زنک یا سفید دھاتی عنصر بھی اینٹی آکسیڈنٹ جیسی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔

غذائیات کی ایک جرمن ماہر گابریئیلے گراف بھی صاف اور نکھری ہوئی جلد کے لیے وٹامن اور معدنیات کی اہمیت پر غیر معمولی زور دیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں،’’وٹامن اے جلد کی تازگی کے لیے بہت ضروری ہے اور یہ سب سے زیادہ دودھ، گاجروں اور مچھلی میں پایا جاتا ہے۔‘‘

Griechischer Salat
خوبصورت جلد کے لیے سب سے اہم پھل اور سبزیوں کا استعمال ہےتصویر: picture-alliance/chromorange/B. Jürgens

ماہرین کے مطابق وٹامن سی چہرے کی رتوبت کے لیے بہت ضروری ہے جبکہ وٹامن ای اور بی بھی جلد کی تازگی میں غیر معمولی اہم کردار ادا کرتی ہے اور یہ وٹامن سب سے زیادہ اناج، سبزیوں اور دودھ سے تیار کردہ غذائی اشیاء میں پایا جاتا ہے۔

ملائم جلد کے لیے جسم کو کیلشیم، زنک اور میگنیشیئم کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اناج اور سبزیوں میں یہ معدنیات بہت زیادہ پائے جاتے ہیں جبکہ گوشت اور دودھ کی اشیاء مثال کے طور پر مکھن، دہی اور پنیر وغیرہ میں یہ معدنیات بہت کم مقدار میں پائی جاتی ہیں۔

چہرے کے ترو تازہ اور جوان نظر آنے کا ایک راز اور بھی ہے۔ وہ یہ کہ زیادہ سے زیادہ پانی پینا اور جسم کو ہائیڈریٹڈ یا آبیدہ رکھنا۔ خوب پانی پینے سے چہرہ تروتازہ رہتا ہے۔ زیادہ تر ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند جلد کے لیے وٹامن، منرلز ، پروٹین اور آمائینو ایسڈ کا استعمال بہت ضروری ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید