1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خیبر ایجنسی میں آپریشن ، بیت اللہ محسود نے امن مذاکرات ملتوی کر دئے

28 جون 2008

پاکستان کے قبایلی علاقےخیبر ایجنسی میں دو اسلامی تنظیموں کے مابین جھڑپوں کے آٹھویں روز پاکستانی فوج نے مداخلت کرتے ہوئے علاقے میں کرفیو فافذ کر دیا اور لشکر اسلام کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے کئی ٹھکانے تباہ کر دئے

https://p.dw.com/p/ESYC
تصویر: AP Photo

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میںہفتے کی صبح پاکستانی فوج کے آپریشن کے بعد، پاکستان میں طالبان کے اعلی کمانڈر بیت اللہ محسود نے حکومت کے ساتھ امن مذاکرات ملتوی کر دئے ہیں۔

بیت اللہ محسود نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستانی فورسزز کی طرف سے مسلسل حملوں کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ فوجی کارروائی بند نہیں کی جاتی مذاکرات کے راستے بند رہیں گے۔

اس سےقبل خیبر ایجنسی میں آج ساتویں روز بھی لشکر اسلام اور انصار اسلام نامی سنی مذہبی تحریکوں کے مابین جاری جھڑپوں کو روکنے کے لئے پاکستانی فوج نے مداخلت کی۔ آخری اطلاعات تک پاکستانی فوج نے لشکر اسلام کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔