1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خیرپور میں حملہ، نیٹو کے دس آئل ٹینکر تباہ

1 اگست 2011

پولیس نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح پاکستانی صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے نیٹو کے آئل ٹینکروں پر حملے میں تین افراد زخمی اور دس ٹینکر تباہ ہو گئے۔

https://p.dw.com/p/127Rx
تصویر: AP

یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ان ٹینکروں کے ڈرائیور اور ان کے معاون افراد سڑک کے کنارے ایک کھوکھے پر چائے پی رہے تھے۔

مقامی پولیس اہلکار محمد ہاشم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ’’اس واقعے میں دو درجن کے قریب مسلح افراد نےفائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں نیٹو آئل ٹینکروں کے دو ڈرائیور اور چائے خانے کا ایک ملازم زخمی ہو گئے جبکہ افغانستان میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے لیے تیل لے جانے والے 10 ٹرک جل گئے۔‘‘

محمد ہاشم کے بقول یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا کہ اس حملے میں کون ملوث تھا تاہم پاکستان اور لاقانونیت کا شکار پاکستانی قبائلی علاقوں میں اس طرح کے بیشتر حملوں میں اکثر طالبان اور القاعدہ کے عسکریت پسند ملوث ہوتے ہیں۔ خیر پور کے اس پولیس اہلکار کے مطابق ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

افغانستان میں طالبان باغیوں کے خلاف برسر پیکار اتحادی فوجی دستوں کو بیشتر غیر فوجی ساز و سامان پاکستان کے راستے مہیا کیا جاتا ہے۔

رپورٹ: حماد کیانی

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں