1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دسمبر کے لئے ہمارے انعامی مقابلے کا سوال

1 دسمبر 2007

ڈوئچے ویلے شعبہ اردو نے اس سال بھی اپنے سامعین کے لئے ایک خصوصی انعامی مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔ مقابلے میں اس مرتبہ بھی کئی خوبصورت اور قیمتی انعامات آپ کے منتظر ہیں۔ اس میں شمولیت کے لئے آپ کو ہمارے صرف ایک سوال کا درست جواب دینا ہوگا۔

https://p.dw.com/p/DYOk
تصویر: AP

سوال: جرمنی کی موجودہ چانسلر اینگلا میرکل ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس وقت وفاقی جرمنی کے نائب چانسلر کون ہیں؟

(1 فرانک والٹر شٹائن مائر
(2 گیر ہارڈ شرو ئیڈر یاپھر
(3 پیٹر شٹرُک ؟

اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں تو اس سوال کا جواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ آپ اپناجواب ایک پوسٹ کارڈ ، اپنے خط کے ساتھ کسی علیحدہ کاغذ پر لکھ کر، بذریعہ ای میل یا پھرایس ایم ایس کے ذریعے آج ہی روانہ کر دیجئے۔

انعام جیتنے والوں میں دو ریڈیو سیٹ اورکئی دوسرے قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ جیتنے والوں کا انتخاب اس مرتبہ بھی قرعہ اندازی سے ہو گا۔ مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ ہے 31 دسمبر۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پر روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔