1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دنیا کی دوسری بڑی ائیرلائن کی پانچ ہزار فلائٹس متاثر

بینش جاوید8 اگست 2016

امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹاایئرلائنز نے اپنے نظام میں خرابی پر دنیا بھر میں اپنی تمام پروازیں بند کر دی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کا تکنیکی عملہ اس مسئلے کے حل کے لیے کام کر رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/1JdRv
US-Fluggesellschaft Delta
تصویر: picture-alliance/dpa/J. Amis

ڈیلٹا ائیر لائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے نیٹ ورک کی بندش کے باعث دنیا بھر میں اس کمپنی کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، وہ جہاز جنہوں نےپرواز کرنا تھا اب وہ تاخیر سے پرواز کریں گے۔ اس امریکی کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے مسافر ائیر پورٹ جانے سے قبل اپنی پروازوں کے بارے میں تفصیلات آن لائن چیک کر لیں۔ ڈیلٹا ائیر لائنز نے اب تک نظام کے درست ہونے اور پروازوں کے دوبارہ آغاز کے ممکنہ وقت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

US-Fluggesellschaft Delta
تصویر: picture-alliance/dpa/K. Van Weel

ڈیلٹا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نظام میں پائی جانے والی اس خرابی کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور جلد ہی اس کا حل تلاش کر لیا جائے گا۔

ڈیلٹا ائیر لائز کی پانچ ہزار فلائٹس روزانہ پرواز کرتی ہیں اور یہ کمپنی سکائی ٹیم الائنس کی رکن بھی ہے۔ کئی مسافر ائیرپورٹس پر پھنس جانے کی شکایات کر رہے ہیں۔ جب کے کچھ مسافروں کا کہنا ہے کہ ان کو بورڈنگ کے بعد جہازوں سے واپس اتارا گیا ہے۔ ڈیلٹا نے اپنے مسافروں سے ان کو پیش آنی والی مشکلات کے لیے معذرت طلب کی ہے۔