1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دنیا کی طاقتور ترین ایکسرے بیم

25 ستمبر 2009

دنیا کی سب سے طاقتور اور بڑی ایکسرے بیم نے اسی ماہ کے ابتدا میں جرمن شہر ہیمبرگ میں کام شروع کردیا ہے۔

https://p.dw.com/p/JnzX
تصویر: DESY

جرمن شہر ہیمبرگ کے ڈوئچز الیکٹرونن سِنکروٹرون Deutsches Elektronen Synchrotron یعنی DESY نامی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق یہ ایکسرے بیم سِنکوٹرون نامی مشین سے حاصل کی گئی ہے۔ سِنکوٹرون دراصل اسی ادارے میں پہلے سے نصب پیٹرا تھری نامی مشین کی زیادہ طاقتور اور بہتر شکل ہے۔

کیمسٹری اور بائیالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ایسے محققین نے جو بہت ہی چھوٹے سائز کے میٹیریلز کے سیملپز کی جانچ کے لئے اس ایکسرے بیم کے لئے پہلے سے ہی بکنگ کرانا شروع کردی تھی۔ کیونکہ بہت ہی کم ویو لینتھ کی اس ایکسرے بیم کے ذریعے وہ پروٹین کرسٹلز کے علاوہ اپنے دیگر میٹیرلز میں ایٹموں کی ترتیب کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

Deutschland Niederlande Wissenschaftler machen verborgenes Vincent van Gogh Bild sichtbar
DESY نامی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں رکھی گئی ایک ایکسرے بیمتصویر: AP

DESY کے ترجمان کے مطابق اس مشین کی تیاری پر 225 ملین یورو یعنی قریب 297 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرا رنگ کو ایک ایٹمی ذرے گلواون کی دریافت کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔

سِنکوٹرون کی ابتدائی آزمائشیں توکچھ دِنوں میں ہی شروع ہوجائیں گی تاہم DESY کے ترجمان کے مطابق اس ایکسرے بیم سے استفادہ کرنے والے محققین کے لئے اس کی ابتدا اگلے برس تک ہی ممکن ہوپائے گی۔

رپورٹ: افسر اعوان

ادارت: عابد حسین قریشی