1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دنیا کی معمر ترین خاتون انتقال کر گئیں

صائمہ حیدر13 مئی 2016

امریکی خاتون شہری سوزانہ جونز ایک سو سولہ برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ انہیں دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ جونز سن 1899 میں امریکی ریاست الاباما میں پیدا ہوئی تھیں۔

https://p.dw.com/p/1InOk
USA Susannah Mushatt Jones ist der älteste Mensch der Welt
سوزانہ جونز ایک سو سولہ برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیںتصویر: picture alliance/AP Images/R. Drew

خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا ہے کہ دنیا کی سب سے طویل العمر خاتون سوزانہ جونز کا انتقال جمعرات کے روز امریکی شہر نیو یارک میں ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ سیاہ فام جونز ایک مزارع کی بیٹی تھیں جبکہ ان کے اجداد غلامان تھے۔

بڑھاپے کی وجوہات پر ریسرچ کرنے والے ایک تحقیقی گروپ GRG کا کہنا ہے کہ جونز کی موت کے ساتھ ہی اب دنیا کے معمر ترین فرد ہونے کا اعزاز اٹلی کی ایما مورانو مارٹینوزی کو حاصل ہو گیا ہے۔ ان کی عمر بھی 116 برس ہی ہے۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اور نیو یارک کے ’ونڈالیا سینئر سینٹر‘ کے مطابق ہائی اسکول سے سند لینے کے بعد 1922 میں جونز پہلے امریکی ریاست نیو جرسی اور بعد ازاں نیو یارک منتقل ہو گئیں تھیں، جہاں انہوں نے منتظم خانہ اور بچوں کو نگہداشت فراہم کرنے والے ماہر کی حیثیت سے ملازمت اختیار کی۔

جونز اپنی طویل عمر کا راز پرسکون اور گہری نیند کو بتاتی تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے ساری زندگی سگریٹ اور شراب سے پرہیز کیا۔

بڑھاپے کی وجوہات کا سائنسی مطالعہ کرنے والے اس گروپ کا کہنا ہے کہ معلوم حقائق کے مطابق اب تک طویل ترین زندگی پانے والا فرد فرانسیسی خاتون ’ ژن لیوز کالماں‘ ہیں، جو سن 1997 میں ایک سو بائیس برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔