1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دورہ پاکستان ممکن نہیں : سنیل گواسکر

عاطف توقیر11 دسمبر 2008

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بیٹسمین سنیل گواسکر نےجمعرات کے روز کہا کہ ممبئی حملوں‌ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کا آئندہ سال جنوری میں پاکستان کا دورہ ممکن ہی نہیں ہے۔

https://p.dw.com/p/GDh9
گواسکر نے یہ بھی کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات میں موجودہ کشیدگی کے باعث دونوں ہی ملکوں کے کھلاڑیوں کے لئے کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہو گا۔تصویر: AP

ایک بھارتی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں‌ سنیل گواسکر ‌نے کہا کہ ایسے حالات میں‌ جب سفارتی اور سیاسی تعلقات بگڑ چکے ہوں تو دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سرگرمیاں جاری رکھنا ناممکن ہے۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا دورہ بھارت اسی وقت ممکن ہوسکے گا جب نئی دہلی حکومت اس کی اجازت دی گی۔ گواسکر نے یہ بھی کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات میں موجودہ کشیدگی کے باعث دونوں ہی ملکوں کے کھلاڑیوں کے لئے کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہو گا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے اب تک کے پروگرام کے مطابق آئندہ سال 13 جنوری سے 19 فروری تک پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس دوران تین ٹیسٹ میچ ، پانچ ایک روزہ اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی مچ کھیلاجائے گا۔

اس سے قبل ممبئی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد وطن واپس لوٹ جانے والی انگلینڈ کی ٹیم کا دوبارہ دورہ بھارت بھی شکوک و شبہات کا شکار تھا تاہم بھارت کی جانب سے ٹیسٹ میچوں کے مقامات کی تبدیلی اور سخت حفاظتی اقدمات کے بعد انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لئے اب دوبارہ بھارت میں ہے۔

Kevin Pieterson und Munaf Patel
جمعرات کے روزسخت ترین حفاظتی انتظامات میں بھارت اورانگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ چنئی میں جاری ہے۔تصویر: AP

چنئی ٹیسٹ میچ

آج جمعرات کے روزسخت ترین حفاظتی انتظامات میں بھارت اورانگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ چنئی میں جاری ہے۔ کھیل کے پہلے روزانگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا انگلش اوپنگ بلے باز اسٹراؤس نے شاندار 123 رنز بنائے۔

پہلے روز کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا لئے ہیں۔ اس وقت اینڈریوفلنٹوف اورجیمز اینڈرسن کریز پر موجود ہیں۔

ایک ٹیسٹ کی پابندی کے بعد گوتم گھمبیر بھارتی ٹیم میں واپس آگئے ہیں جبکہ گنگولی کی ریٹائرمنٹ کے بعد یوراج سنگھ کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ادھرانگلش ٹیم میں آف اسپن باؤلرگرایم سوان نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا جبکہ ٹیم میں امبروز کی جگہ میٹ پیرر کو شامل کیا گیا ہے۔

اگرمیزبان ٹیم بھارت، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہو گئی تو وہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرسکتی ہے۔ جبکہ انگلش ٹیم سیریز میں کامیابی حاصل کرکے پانچویں سے چوتھے نمبر پرآجائے گی۔