1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’دہشت گردی یورپ تک پھیل چکی ہے‘

کشور مصطفیٰ 6 جولائی 2016

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق ان دنوں جرمن دارالحکومت برلن میں ہیں۔ انہوں نے جرمن وزارت داخلہ کے اسٹیٹ سیکرٹری سے ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کیے۔

https://p.dw.com/p/1JKHw
Berlin Besuch Sardar Ayaz Sadiq
سردار ایاز صادق کے ساتھ ڈوئچے ویلے شعبہ اُردو کی سربراہ کشور مصطفیٰ کی خصوصی گفتگوتصویر: DW/Tanvir A. Bhatti

[No title]

سردار ایاز صادق کے ساتھ قومی اسمبلی کے رُکن عامر مگسی اور جرمنی میں متعین پاکستانی سفیر جناب جوہر سلیم نے بھی جرمن سیاستدانوں کے ساتھ دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران افغانستان میں امن کے امکانات، پاکستان اور جرمنی کے اقتصادی تعلقات اور پاک چین اقتصادی کوریڈور CPEC سے فراہم ہونے والے مواقع جیسے اہم موضوعات زیربحث رہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے پاکستان کو جرمنی سے ملنے والی دفاعی محصولات سے جُڑے مسائل کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر یہ بھی طے پایا کہ جرمن تاجرین کا ایک وفد اسٹیٹ سیکرٹری کی قیادت میں جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

گزشتہ دو سالوں میں جرمن وفد کا یہ اپنی نوعیت کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا۔ اسپیکر نیشنل اسمبلی سردار ایاز صادق جمعرات سات جولائی کو جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات کریں گے۔

Berlin Besuch Sardar Ayaz Sadiq
جرمنی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ اور قربانیوں کو سراہتا ہےتصویر: DW/Tanvir A. Bhatti
Berlin Besuch Sardar Ayaz Sadiq Treffen mit Parlamentariern
جرمنی پاکستان کی اسٹریٹیجک پوزیشن کے باعث بھی پاکستان کو اہمیت دیتا ہےتصویر: DW/Tanvir A. Bhatti

یہ امر اہم ہے کہ جرمنی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ اور قربانیوں کو سراہتا ہے۔ جرمنی پاکستان کی اسٹریٹیجک پوزیشن کے باعث بھی پاکستان کو اہمیت دیتا ہے۔ شدت پسندوں کے ساتھ جنگ اب یورپ تک پھیل گئی ہے اس پس منظر میں جرمنی اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھ رہا ہے۔