1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دہلی ٹیست ڈرا

2 نومبر 2008

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا سیریز کا تیسرا ٹیست میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے۔ بھارت کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

https://p.dw.com/p/Fm2R
تصویر: AP

بھارت کے دورے پر آئی ہوئی آسٹریلوی قومی کرکٹ ٹیم فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم دہلی میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی سبقت کو ختم نہ کر سکی اور یہ ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ اس طرح بھارت کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ اس سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ چھ نومبرکو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔

اتوار کے دن اس ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن بھارت نے اپنی دوسری اینگز میں دو سو آٹھ رنز پانچ کھلاڑی آوٹ پر اینگز ڈکلیئر کر دی اور آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اینگز میں بغیرکسی نقصان کے اکتیس رنز بنائے تھے کہ مقررہ وقت ختم ہو گیا۔

اس سے قبل بھارت نے اپنی پہلی اینگز میں چھ سو تیرہ رنز اسکور کئے اور سات وکٹوں کے نقصان پر اینگز ڈکلیئر کی۔ اس کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اینگز میں پانچ سو ستتر رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاری آوٹ ہو گئے۔

اس میچ میں بھارتی بلے باز لکشمن کو بہترین کھلاڑی کا انعام دیا گیا۔ انہوں نے پہلی اینگز میں انفرادی طور پر دوسو رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے جبکہ دوسری اینگز میں بھی انفرادی طور پر 59 رنز بنا کرآوٹ نہ ہوئے۔