1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دہلی ٹیسٹ : بھارت نے چھ سوتیرہ رنز پر اننگ ڈیکلئر کر دی

30 اکتوبر 2008

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے لکشمن کی دوہری سنچری کے ساتھ ہی 613 رنز سات کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگ ڈیکلئرڈ کر دی۔

https://p.dw.com/p/FkKi
بھارتی کرکٹ بورڈ کا لوگو

دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں بھارت نے مستحکم پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ بھارتی ٹیم نے آج کے کھیل کا آغاز دو سو چھیانوے رنز تین وکٹوں کے نقصان پر کیا۔ گمبھیر اور لکشمن نے شاندار بلے بازی کی اور اچھی شراکت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے اسکور تین سو ترانوے تک پہنچا دیا، دونوں بلے بازوں نے کینگروز باولروں کا کھل کر مقابلہ کیااور وکٹ کے چاروں جانب اسٹروکس کھیلے۔

کھانے کے وقفے کے بعد آسٹریلوی باؤلروں نے ٹیم کو دباؤ سے نکالنے کی کوشش کی اور چائے کے وقفے تک مزید تین وکٹیں حاصل کر لیں لیکن وہ بڑھتے ہوئے رنز کو نہ روک پائے۔ آج کے کھیل کی خاص بات لکشمن اور گمبھیر کی عمدہ انگز تھی، گوتم گمبھیر نے شاندار ڈبل سینچری اسکور کی، وہ 380 گیندوں پر 206 رنز بنا کر واٹسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ لکشمن بھی ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ ان کے 200 رنز مکمل ہوتے ہیں بھارت نے اپنی اننگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلوی باؤلرزجوپہلے سیشن میں کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے تھے، دوسرے سیشن میں تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ واٹسن نے گمبھیر اوردھونی کو آؤٹ کیا جبکہ کاٹیچ نے گنگولی کو پولین کی راہ دیکھائی۔

دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا کا اسکور پچاس رنز تھا اور اس کی کوئی وکٹ نہیں گری۔ میتھیو ہیڈن 16 جبکہ کاٹیچ 29رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔