1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دہلی ٹیسٹ کا چوتھا دن ، شہواگ آوٹ

1 نومبر 2008

فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے اپنی پہلی اینگز میں پانچ سو ستتر رنز بنائے جس میں کلارک کے شاندار ایک سو بائیس رنز شامل رہے۔ جبکہ بھارتی باولر شہواگ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

https://p.dw.com/p/FleT
تصویر: AP

بھارت نے اپنی دوسری اینگز شروع کی توسلامی بلے باز ورینرر شہواگ جلد ہی آوٹ ہو گئے انہوں نے سولہ رنز بنائے اور فاسٹ باولر بریٹ لی نے انہیں ایک شاندار گیند پر بولڈ کر دیا۔ اشانت شرما نائٹ واچ مین کے طور پر آئے اور وہ بھی ایک رن بنا کر کلارک کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔ اس طرح چوتھے دن کے اختتام پر بھارت نے تنتالیس رنز بنائے اور اس کے دو کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ سلامی بلے باز گوتم گھمبیر اکیس اور راہول داروڈ پانچ رنز پر کھیل رہے ہیں۔ اس وقت بھارت کو آسٹریلیا پر 79 رنز کی برتری حاصل ہے۔

س سے قبل بھارت نے اپنی پہلی اننگ میں سات وکٹوں کے نقصان پر 613 رنز پر اپنی اننگ ڈیکلئیر کر دی تھی۔ آسٹریلیا کو بھارت کی جانب سے دئیے ہوئے پہلی اننگژ کے ہدف تک پہنچنے میں ابھی مزید 36 رنز درکار تھے کہ آسٹریلوی ٹیم مجوعی سکور پانچ سو ستتر پر آوٹ ہو گئی۔