1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

راجر فیڈرر سخت مقابلے کے بعد آسٹریلین اوپن کے کواٹر فائنل میں

25 جنوری 2009

سوئس راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن کے کواٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ اتوار کے دن فیڈرر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اورپری کواٹرفائنل میں اپنے حریف چیک جمہوریہ کےTomas Berdych کو طویل مقابلے کے بعد شکست دی۔

https://p.dw.com/p/Gfqd
راجر فیڈرر پیٹ سیمپرس کا ریکارڈ برابر کرنے کی طرف گامزنتصویر: AP

آسٹریلین اوپن کے تین مرتبہ چمپئین اور دنیائے ٹینس کے نمبر دو پر آنے والے کھلاڑی راجر فیڈرر نے اپنے حریف Tomas Berdych کو پری کواٹر فائنل میچ میں ایک طویل مقابلے کے بعد 4-6, 6-7 (4/7), 6-4, اور6-2 سے شکست دی۔ پری کواٹر فائنل مقابلے میں راجر فیڈرر اس میچ میں ایک مرتبہ کھیل سے باہرہو گئے تھے جب ان کے حریف چیک جمہوریہ کے کھلاڑی Tomas Berdych نے ان پر دو سیٹوں کی برتری حاصل کر لی تھی تاہم فیڈرر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے دو سیٹ ہارنے کے باوجود دوبارہ کھیل میں جگہ بناتے ہوئے ناقابل شکست ثابت ہوئے اور مسلسل تین سیٹ جیتنے کے بعد فاتح قرار پائے۔

ستائیس سالہ فیڈررسن دو ہزار پانچ کے بعد پہلی مرتبہ دو سیٹوں کی برتری ختم کر کے میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سن دو ہزار پانچ میں فیڈرر نے میامی ماسٹرز کے فائنل میچ میں ہسپانوی کھلاڑی رافیل ناڈال کے خلاف دو سیٹوں کی برتری ختم کرکے میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

راجر فیڈرر نے اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روزانہ ہی پانچ سیٹ کا میچ نہیں کھیلتے اس لئے وہ اپنی کامیابی پر مطمئین ہیں۔ فیڈررآسٹریلین اوپن کے گزشتہ پانچ سیمی فائنل مقابلے کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ اور تین مرتبہ سن 2007, 2006 اور 2004 میں اس ٹائٹل کو جیتنے میں کامیاب بھی ہوئے۔

اتوار کے دن آسٹریلین اوپن کے چوتھے راونڈ میں کھیلے جانے والے دیگر دو میچوں میں ارجنٹائن کے Del Potro نے کروشیا کے Cilic کو 5-7, 6-4, 6-4 اور 6-2 سے شکست دی جبکہ امریکی کھلاڑی Roddick نے ہسپانوی کھلاڑی Robredo کو آسان مقابلے کے بعد 7-5, 6-1 اور 6 -3 سے ہارا دیا۔