1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

راحت فتح علی خان پر جرمانہ

20 فروری 2011

بھارتی حکام نے پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے منیجر معروف پر پندرہ پندرہ لاکھ کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ان پر الزام تھا کہ وہ غیراعلانیہ طور پر ایک بڑی رقم کے ساتھ غیر ملکی سفر کر رہے تھے۔

https://p.dw.com/p/10Kjb
تصویر: AP

راحت فتح علی خان اور ان کے ساتھی تیرہ فروری کو اس وقت حراست میں لے لیے گئے تھے، جب وہ ایک لاکھ چوبیس ہزار امریکی ڈالر کی خطیر رقم کے ساتھ نئی دہلی سے براستہ دبئی لاہور جا رہے تھے۔ ان پر غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ بھارتی قوانین کے مطابق کوئی بھی شخص پانچ ہزار امریکی ڈالر سے زائد کی رقم کے ساتھ سفر کرتا ہے، تو اسے حکام کو مطلع کرنا ضروری ہے۔

Rahat Fateh Ali Khan
راحت فتح علی خان بھارت کی کئی فلموں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیںتصویر: AP

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق راحت فتح علی خان اور ان کا منیجر جرمانے کی رقوم ادا کرنے کے بعد واپس پاکستان جا سکیں گے۔ لیکن ایک لاکھ چوبیس ہزار امریکی ڈالر کی جو رقم بھارتی حکام نے اپنے قبضے میں کی ہے، وہ انہیں واپس نہیں کی جائے گی۔

ریونیو انٹیلی جنس اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ راحت فتح علی خان کا پاسپورٹ واپس کر دیا گیا ہے۔ 37 سالہ راحت فتح علی پاکستان کے ایک معروف گلوکار ہیں، جنہوں نے اپنی گائیکی سے بھارت کے علاوہ کئی ممالک میں اپنے مداح بنائے ہیں۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں