1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

رشتہ ٹھکرانے پرجھلسائی گئی بھارتی خاتون ہلاک

عنبرین فاطمہ/ نیوز ایجنسیاں
22 دسمبر 2017

بھارت کے جنوبی علاقے میں پولیس کے مطابق جھلسائی جانے والی وہ خاتون دم توڑ گئی جسے رشتہ ٹھکرانے کے باعث پُر ہجوم سڑک پر ایک شخص نے آگ لگا کر زندہ جلا دیا تھا۔

https://p.dw.com/p/2ppy9
Symbolbild Indien Gewalt Hexenverfolgung
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Qadri

25 سالہ خاتون کو بھارتی ریاست تیلنگانہ میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی تھی۔ معاملے کی تحقیق کرنے والے پولیس افسر سری نیواسا راؤ کے مطابق خاتون کی مدد کے لیے چیخوں کی آواز پر متوجہ ہونے والے راہگیروں نے آگ بجھا کر اسے ہسپتال پہنچایا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے سری نیواسا راؤ نے بتایا کہ اسپتال لائی گئی خاتون کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلس چکا تھا جس کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون کی موت واقع ہو گئی۔

Indien Neu-Delhi Protest vor Polizeiquartier
تصویر: picture-alliance/dpa/M. Sharma

سری نیواسا راؤ  کے مطابق ، " 24 سالہ ملزم اور ہلاک ہونے والی خاتون ایک دوسرے کو پچھلے دو برسوں سے جانتے تھے۔ ملزم کا خیال تھا کہ خاتون اس سے محبت کرتی ہے تاہم یہ خیال غلط ثابت پونے پر وہ اپنی بے عزتی برداشت نہیں کر سکا۔"

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ خاتون کی موت سے قبل گرفتار شخص پر اقدام قتل اور دست اندازی جیسے مقدمات درج کیے گئے تھے۔

نئی دہلی: خواتین کے خلاف جرائم، لیڈیز پولیس کا خصوصی اسکواڈ

بھارت: ریپ کے بعد ایک ہی خاتون پر چوتھی بار تیزاب حملہ

یاد رہے کہ بھارت میں سن 2012 میں 23 سالہ لڑکی کے گینگ ریپ اور ہلاکت کے واقعے کے بعد خواتین پر ہونے والے حملوں میں ڈرامائی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔