1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روایتی الیکٹرانکس کی بجائے آئندہ صرف ڈیجیٹل مصنوعات

7 ستمبر 2010

جرمنی میں گھریلواور دیگر عام استعمال کی اینالاگ ٹیکنالوجی پر مشتمل الیکٹرانک مصنوعات مارکیٹ سے اب تقریباﹰ غائب ہو چکی ہیں اور ان کی جگہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے لے لی ہے۔

https://p.dw.com/p/P6Id
تصویر: AP

جرمنی کی الیکٹرانک انڈسٹری کی فیڈریشن Bitkom کی طرف سے جاری کئے جانے والے حالیہ اعدادوشمار کے مطابق سال رواں کے دوران فروخت کی جانے والی مصنوعات کا 95 فیصد ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر مشتمل تھا جبکہ اینالاگ ٹیکنالوجی پر مشتمل اشیاء کی فروخت محض پانچ فیصد رہی۔

برلن میں قائم Bitkom کے ایک بورڈ رکن جیفری فان ایڈے Jeffry van Ede نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ترقی اور اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وضاحت کے لئے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے زیراستعمال اینالاگ ٹیکنالوجی کی جگہ لینے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو محض چند برس ہی لگے ہیں۔

Flash-Galerie IFA 2010 Internet TV
جرمنی میں سال 2010ء کے دوران 96 لاکھ فلیٹ سکرین ٹیلی وژن سیٹس کی فروخت متوقع ہے۔تصویر: DW / Manfred Böhm

Bitkom کے مطابق ٹیکنالوجی کے حوالے سے اس تبدیلی میں اہم کردار فلیٹ اسکرین ٹیلی وژن کا بھی ہے۔ جرمنی میں سال 2000ء کے دوران پرانے کیتھوڈ رے ٹیوب پر مشتمل ٹیلی وژن کی فروخت 60 لاکھ تھی جبکہ اس کے مقابلے میں فلیٹ سکرین ٹیلی وژن صرف 56 ہزار کی تعداد میں فروخت ہوئے لیکن اب صورتحال بالکل ہی الٹ ہے۔ رواں برس یعنی 2010ء کے دوران اندازے کے مطابق 96 لاکھ فلیٹ سکرین ٹیلی وژن فروخت ہوں گے جبکہ ان کے مقابلے میں پرانے CRT ٹی وی سیٹس کی فروخت کا اندازہ محض 41 ہزار ہے۔

رپورٹ : افسراعوان

ادارت : امجدعلی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں