1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روسی باکسر والوژیف نے سابق عالمی چیمپئن ہولی فیلڈ کو ہرا دیا

21 دسمبر 2008

روسی پیشہ ور باکسر نکولائی والوژیف نے سابق امریکی عالمی چیمپئن ایوانڈر ہولی فیلڈ کو بارہ راؤنڈز کے ایک مقابلے میں پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دے کر اپنا باکسنگ تنظیم ڈبلیو بی اے کا ہیوی ویٹ ٹائیٹل برقرار رکھا ہے۔

https://p.dw.com/p/GKaI
روسی باکسر نکولائی والوژیفتصویر: dpa

یہ مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورچ میں منعقد ہوا۔ دو اعشاریہ ایک تین میٹر قد کے والوژیف کے لئے اپنے کیرئر کے باون مقابلے میں یہ پچاس ویں کامیابی تھی۔

اپنے ٹائیل کے کامیاب دفاع کے لئے والوژیف کو ایک ملین ڈالر جبکہ ہولی فیلڈ کو چھ لاکھ ڈالر ملے ہیں۔

Evander Holyfield
امریکی باکسر ایوانڈر ہولی فیلڈتصویر: dpa

چھیالیس سالہ ایوانڈر ہولی فیلڈ کے لئے، جو چار مرتبہ ہیوی ویٹ چیمپئن رہ چکے ہیں، چون مقابلوں میں یہ دَسویں شکست تھی۔

اِس طرح اُنہوں نے سب سے زیادہ عمر کے باکسر کی حیثیت سے ہیوی ویٹ چیمپئن بننے کا موقع گنوا دیا۔ اب تک کا ریکارڈ بدستور اُن کے ہم وطن جورج فورمین کے پاس ہے، جنہوں نے چَودہ سال پہلے پنتالیس سال کی عمر میں یہ اعزاز جیتا تھا۔