1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روسی طیارہ تباہ، آئیس ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ہلاک

8 ستمبر 2011

بدھ کے روز روس کی آئیس ہاکی کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لے جانے والا ایک طیارہ ٹیک آف کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں کم از کم تینتالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/12UjT
تصویر: dapd

روس کا یہ طیارہ آئیس ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کو بیلاروس کے دارالحکومت منسک لے کر جا رہا تھا جہاں ان کو سیزن کا پہلا میچ کھیلنا تھا۔ ٹیک آف کرنے کے کچھ دیر بعد ہی یہ طیارہ ماسکو کے شمال مشرق میں تین سو کلومیٹر کے فاصلے پر جا گرا۔ ہلاک ہونے والوں میں متعدد اولمپک اور این ایچ ایل اسٹارز بھی شامل ہیں۔ تین مرتبہ روسی چیمپیئن شپ جیتنے والی لوکوموٹف ٹیم کے کھلاڑی بھی اس حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

حادثہ جس جگہ پیش آیا ٹھیک اسی جگہ کے قریب روسی صدر میدویدیف جمعرات کے روز ایک سیاسی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ روسی صدر جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔

Eishockey-Team kommt bei Flugzeugabsturz ums Leben
تین مرتبہ روسی چیمپیئن شپ جیتنے والی لوکوموٹف ٹیم کے کھلاڑی بھی اس حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔تصویر: picture-alliance/dpa

ہلاک ہونے والوں میں روسی ٹیم کے کینیڈین کوچ بریڈ میک کریمن بھی شامل ہیں۔ آئیس ہاکی کے تین چیک اسٹارز بھی لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں روسی ٹیم کے پرستار جائے حادثہ کے قریب جمع ہو رہے ہیں، جہاں وہ موم بتیاں جلا کر مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ روسی ٹی وی چینل ون مستقل اس سانحے کے بارے میں نشریات پیش کر رہا ہے۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ طیارے کے ایک ریڈار اینٹینا سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔ خیال رہے کہ روسی مسافر بردار طیارے اکثر حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔ ان حادثات کی وجہ ان طیاروں کی بڑھتی ہوئی عمر بھی بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄  خبر رساں ادارے

ادارت: امتیاز احمد

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں