1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روس پر شدیددباؤ

عدنان اسحاق27 اگست 2008

روس کی جانب سے جنوبی اوسیتیا اورابخازیہ کو آزاد ریاستوں کے طورپرتسلیم کرنے کے ساتھ ہی قفقاز تنازعے نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ روس کو اس فیصلے پرمغربی ممالک کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

https://p.dw.com/p/F5wT
تصویر: AP / PD / DW

سریبا سے کوسووو کی آزادی کے اعلان اور پھریورپی یونین کے کئی ممالک کی اس کو تسلیم کرنے کے ساتھ ہی بہت سے ماہریں نے یہ کہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ روس بھی جلد ہی جارجیا کے علٰیحدگی پسند علاقوں جنوبی اوسیتیا اورابخازیہ کو تسلیم کرے گا۔ جرمن چانسلرانگیلا میرکل نے روس کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کسی طرح سے بھی قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ علاقائی سالمیت ان بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے کہ جن پرتعاون کی بنیاد ہے اور یورپی یونین اس اصول کی بھرپور وکالت کرتی ہے۔


25 اگست کوروسی پارلیمان کے ان ریاستوں کی خود مختاری کا تسلیم کرنے کے مطالبے کےساتھ جرمن چانسلر نے روسی صدردمتری مید وی اے دیف کو خبردار کیا تھا۔ فرانس نے روس کے اس فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس کے اس اقدام سے خطے میں امن قائم کرنے کی تمام امیدیں ختم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ فرانس نے روس اور جارجیا کے مابین جنگ بندی کے معاملے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Flagge EU Georgien und Nato
تصویر: AP Graphics/DW

امریکی صدر کے ترجمان Tony Fratto کے مطابق روس کا معاہدوں پر دستخط کرنا اور فوری طور پرانہیں توڑنا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم کرنا اورچند لمحوں بعد ان سے انکارکرنا، اِن روسی اقدامات سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ روس کی نئی سیاسی حکمت عملی ہے۔

قفقازتنازعے پر چینی موقف معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو چینی وزرات خارجہ نے صاف کہ دیا کہ ابھی اُن کے پاس کچھ کہنے کونہیں ہے۔ چینی وزرات خارجہ کے ترجمان Qin Gang نے کہا کہ چینی حکومت ابھی حالات کا جائزہ لے رہی ہے۔

تاہم تمام ترکشیدگی کے باوجود یورپی یونین کا موقف ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات ہرحال میں جاری رکھے جائیں گے۔ یکم ستمبرکو یورپی یونین کے سربراہان کی ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں قفقاز تنازعے کے ممکنہ حل تلاش کرنے پر بحث کی جائے گی۔ دوسری جانب روس نے بحیرہ اسود میں موجود نیٹو کے بحری جہازوں کی نقل حرکت پر نظر رکھنے کے لئے اپنے بحری جنگی جہاز روانہ کئے ہیں۔