1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

رومانیہ میں پہلی مرتبہ مسلمان خاتون وزیر اعظم بن سکتی ہیں

بینش جاوید
22 دسمبر 2016

مشرقی یورپی ملک رومانیہ میں پہلی مرتبہ ایک مسلمان سربراہ حکومت منتخب کیے جانے کے امکانات ہیں۔ رومانیہ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے 52 سالہ سیول شاہدہ کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2Ukqq
Rumänien Sevil Shhaideh
تصویر: Reuters/O. Micsik

نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق سیول شاہدہ کے وزیراعظم بننے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے رومانیہ کا صدر اور پھر پارلیمنٹ ان کے انتخاب کی منظوری دے۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے 11 دسمبر کے عام انتخابات میں اپنی اتحادی جماعت اے ایل ڈی ای کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔ اب ان کے پاس 465 نشستوں والی اسمبلی میں 250 نشستیں ہیں۔

Rumänien Liviu Dragnea
سوشل ڈیموکریٹک جماعت کے رہنما لیوی ڈریگنی اس لیے وزیراعظم نہیں بن سکتے کیوں کہ ان پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام ہےتصویر: picture-alliance/dpa/R. Ghement

سوشل ڈیموکریٹک جماعت کے رہنما لیوی ڈریگنی اس لیے وزیراعظم نہیں بن سکتے کیوں کہ ان پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام ہے۔ رومانیہ کے قانون کے مطابق کوئی بھی شخص، جسے کسی جرم میں قصوروار ٹھہرایا جا چکا ہو، حکومت میں کسی اعلیٰ عہدے پر فائز نہیں ہو سکتا۔کچھ تجزیہ کاروں کی رائے میں لیوی ڈریگنی اس قانون کو تبدیل کرانے کی کوشش کریں گے اور وزیراعظم کے اعلیٰ عہدے کو حاصل کرنا چاہیں گے۔

 لیوی ڈریگنی کا کہنا ہے:’’سیول شاہدہ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی صورت میں تمام سیاسی ذمہ داری مَیں ہی سنبھالوں گا۔ سیول کے پاس کام کرنے کی صلاحیت ہے اور انہیں انتظامی امور کے علاوہ یورپی یونین کے ساتھ کام کرنے کا بھی پتہ ہے۔‘‘