1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ رکنیت معطل بھی ہو سکتی ہے‘

12 نومبر 2007

پاکستان میں گزشتہ ہفتے ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد سے ہی صدر مشرف پر دباو ہے کہ وہ جلد از جلد ہنگامی حالت کو ختم کرنے اعلان کریں۔

https://p.dw.com/p/DYGG

پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ کے ساتھ ہی دولت مشترکہ نے پاکستانی حکومت کو یہ دھمکی دی تھی کہ اگر پاکستان میں ایمرجنسی کو جلد از جلد ختم نہ کیا گیا تو اس کی رکنیت معطل کی جا سکتی ہے ۔آج لندن میں اسی حوالے سے دولت مشترکہ کے وزراءکا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین Micheal Frendo نے کی ۔ چیئرمین نے کہا کہ کہ صدر مشرف کو انتخابات سے پہلے ایمرجنسی اٹھ لینی چاہے۔انہوں نے پاکستان کی صورتحال کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ کہ اگر پاکستان کی رکنیت کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا گیا تو وہ دولت مشترکہ کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔