1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ریئل میڈرڈ کا کوچ تبدیل، مورینیو نئے کوچ

27 مئی 2010

دنیائے فٹ بال کے امیر ترین کلب ریئل میڈرڈ نے کوچ مینول پلیا گرینی کو ہٹا کر توقعات کے عین مطابق انٹر میلان کے کوچ جوزےمورینیو کو نیا کوچ نامزد کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/NYQc
تصویر: AP

مورینیو نے ابھی حا ل ہی میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت اطالوی فٹ بال کلب انٹر میلان کو چیمپئنز لیگ میں کامیابی کا تاج پہنوایا تھا۔

انٹر میلان کے کوچ کی حیثیت سے چیمپئنز لیگ جیتنے کے بعد مورینیو تاریخ کی تیسری ایسی شخصیت بن گئے ہیں، جنہوں نے اسی ٹورنامنٹ میں دو مختلف کلبوں کو فتح دلائی ہے۔ اس سے قبل سن دو ہزار چار میں وہ پورٹو کلب کے کوچ تھے،جب اس کلب نے کامیابی حاصل کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق مورینیواب چودہ ملین پاؤنڈ کے عوض ریئل میڈرڈ کے ساتھ چار سالہ کانٹریکٹ پر دستخط کریں گے۔

Real Madrid in Peking China
ریئل میڈرڈ کو امیر ترین کلب کہا جاتا ہےتصویر: AP

56سالہ مینول اپنی خراب کارکردگی کے باعث پہلے ہی سے شدید دباؤ میں تھے، لیکن چیمپئنز لیگ میں ناکامی کے بعد یہ واضح ہو گیا تھا کہ وہ مزید اس عہدے پر فائز نہیں رہ سکیں گے۔

ریئل میڈرڈ کلب کے صدرFlorentino Pere نےکہا ہے کہ مورینیو کو کوچ بنانا ایسا موقع ہے، جو میڈرڈ کو کھونا نہیں چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا :’’مورینیو دنیا کے بہترین کوچ ہیں، کلب کے مضبوط ہونے کی نشانی یہ ہے کہ ٹرافیاں جیتی جائیں نہ کہ کوچ نہ بدلا جائے۔‘‘

پرتگال سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ مورینیو کو ابھی انٹر میلان کے ساتھ اپنے کانٹریکیٹ کی قانونی پیچیدگیوں کو سلجھانا ہے ،کیونکہ ان کا کانٹریکٹ سن دو ہزار بارہ میں ختم ہو گا۔ سن دو ہزارتین سے لے کر اب تک مورینیو، میڈرڈ کے گیارہویں کوچ ہوں گے۔

رپورٹ : عاطف بلوچ

ادارت : عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں