1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ریحام خان اور مراد سعید کے درمیان الفاظ کی جنگ

بینش جاوید
7 اگست 2017

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید  اور ٹی وی اینکر ریحام خان کے درمیان الفاظ کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ مراد سعید نے ریحام خان پر عمران خان کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2hpst
Pakistan Reham Khan Ex-Ehefrau des Politikers Imran Khan
تصویر: picture-alliance/AP Photo/B.K. Bangash

ایک روز قبل ریحام خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ عمران خان سے طلاق کے بعد ان کے بارے میں غلط تاثر بنایا گیا تھا۔ ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ ان کا عائشہ گلالئی اور مسلم لیگ نون کے رہنما امیر مقام سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ اس پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ ریحام خان عمران خان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ مراد سعید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریحام خان بتائیں کہ وہ سوات کس سے ملنے گئیں؟

ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے آج ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا،''سوات کے منتخب ایم این اے پانچ دن ٹی وی چینلز پر کام کر رہے ہیں اور ان کا حلقہ متاثر ہو رہا ہے۔ میری ان کی پارٹی کے کارکنان سے ملاقات ہوئی ہے۔‘‘

ریحام خان نے مزید لکھا،’’ اس نوجوان مرد کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ میں ثبوتوں کے ساتھ اس کے تمام سوالوں کے جوابات دے سکتی ہوں، سچ انہیں تکلیف پہنچائے گا۔‘‘

واضح رہے کہ پاکستان کے حالیہ سیاسی بحران نے ایک نیا رخ تب اختیار کیا جب کچھ روز قبل پی ٹی آئی کی سابق رکن عائشہ گلالئی نے عمران خان پر ’بد کردار‘ ہونے جیسے سنگین الزامات عائد کیے۔ یہ معاملہ میڈیا پر کافی اٹھایا گیا اور عائشہ گلالئی کئی ٹی وی انٹرویوز پر اپنے موقف پر قائم رہیں۔ پی ٹی آئی کے مطابق عائشہ گلالئی مسلم لیگ نون کے کہنے پر عمران خان پر الزامات عائد کر رہی ہیں۔