1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

زمبابوے: افریقی ممالک کا اجلاس، سوڈانی صدر کی شرکت

رپورٹ: شامل شمس ، ادارت: عدنان اسحاق7 جون 2009

اتوار کے روز افریقی ممالک کا ایک علاقائی اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں اقتصادی امور زیرِ غور آئیں گے تاہم سوڈانی صدر عمر البشیر کی اس اجلاس میں شرکت تمام موضوعات پر حاوی ہو سکتی ہے۔

https://p.dw.com/p/I4nX
لازم ہے کہ زمبابوے میں ہو رہے افریقی ممالک کے اجلاس میں ان کی شرکت زرائع ابلاغ سے لے کر بین الاقوامی برادری کے لیے موضوعِ بحث ہوگیتصویر: AP
Kombo Simbabwe Morgan Tsvangirai und Robert Mugabe
متحدہ حکومت کے قیام کے بعد زمبابوے کا سیاسی بحران قدرے تھم گیا ہےتصویر: AP


بین الاقوامی فوجداری عدالت نے دارفور میں جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کے الزام میں سوڈانی صدر عمر البشیر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہوئے ہیں لہٰذا یہ لازم ہے کہ زمبابوے میں ہو رہے افریقی ممالک کے اجلاس میں ان کی شرکت زرائع ابلاغ سے لے کر بین الاقوامی برادری کے لیے موضوعِ بحث ہوگی۔

اس دو روزہ کانفرنس میں جنوبی اور شمالی افریقی ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بہتر بنانے پر بھی غور ہوگا۔ زمبابوے خود بد ترین اقتصادی بحران کا شکار ہے اور اس کو امید ہے کہ اس اجلاس کی میزبانی اس کے لیے بحران سے باہر نکلنے کے لیے مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

Sudanesicher Präsident Omar al-Bashir in Darfur
سوڈانی صدر عمر البشیر پر دارفور میں جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کا لزام ہےتصویر: AP


زمبابوے میں قومی حکومت کے قیام اور صدر رابرٹ موگابے اور وزیرِ اعظم چوانگرائی کے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ اس سطح کا اجلاس زمبابوے کی میزبانی میں منعقد ہوگا۔ زمبابوے کی حکومت نے ملک کو بحران سے نکلنے کے لیے آٹھ اعشاریہ تین بلین ڈالرز کا ریکوری پلان پیش کیا ہے تاہم وہ اب تک اس ضمن میں صرف ایک بلین ڈالرز کی رقم اکھٹی کر پائی ہے۔

زمبابوے جو کبھی پورے افریقہ میں اپنے اقتصادی ماڈل کی وجہ سے شہرت رکھتا تھا اب بد ترین معاشی بحران کا شکار ہے۔ حالیہ عرصے میں زمبابوے کے سیاسی بحران نے ملک کے اقتصادی بحران کو سنگین تر کردیا ہے۔

نہ صرف زمبابوے بلکہ افریقہ کے بیشتر ممالک اقتصادی اور سیاسی بحرانوں کی زد میں ہیں۔ مذکورہ اقتصادی اجلاس انہی مسائل سے نمٹنے اور ان کا حل تلاش کرنے کی ایک کوشش ہے تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ سوڈانی صدر عمر البشیر کی اس اجلاس میں شرکت سے عالمی برادری کی توّجہ افریقی ممالک کے زیادہ اہم اقتصادی مسائل سے ہٹ کر دوسری جانب مبذول ہو جانے کا امکان ہے۔