1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سائنسی اور معلوماتی ڈائجسٹ

10 اپریل 2008

سائنس اور معلُومات کی دنیا سے چند اہم خبریں

https://p.dw.com/p/Di8A
ایک دلدلی مینڈک چھلانگ لگاتے ہوئے
ایک دلدلی مینڈک چھلانگ لگاتے ہوئےتصویر: picture-alliance / OKAPIA KG, Germany

نوجوانوں کے بارے میں ایک تازہ ریسرچ
نوجوانوں کے بارے میں ایک تازہ ریسرچ سے معلُوم ہوا ہے کہ اُن کی خواب گاہوں میں ٹیلی ویژن رکھنے سے مثبت اثرات کے بجائے منفی اثرات زیادہ سامنے آئے ہیں۔ سونے والے کمرے میں ٹیلی ویژن دیکھنے سے نوجوانوں میں وقت پر خوراک نہ کھانا، ورزش سے کنارہ کشی، دوستوں سے دوری اور بے خوابی کے ساتھ ساتھ امتحانات میں کم نمبر حاصل کرنے کے رجحانات کا پتہ چلا ہے۔ ایک سابقہ ریسرچ میں ایسے اثرات بچوں میں بھی پائے گئے تھے لیکن اُن میں کچھ مثبت اثرات کا بھی پتہ چلا تھا۔

انسانی منہ سے بد بُو کا آنا
امریکی شہر ڈلاس میں دانتوں کے معالجین کی سالانہ میٹنگ میں ایک ریسرچ عام کی گئی ہے جس کے مطابق انسانی منہ سے آنے والی بدبُو کی اصل وجہ Solobacterium moorei نامی مادہ ہے۔ اِس کی وجہ سے انسانوں کو یہ عارضہ لاحق ہو جاتا ہے۔ انسانی منہ میں ایک بیکٹریا کے پیدا ہونے سے گندھک سے ملتی جلتی بدبُو سر محفل پریشانی کا باعث بنتی ہے۔یہ بیکٹریا انسانی زبان پر اپنا ٹھکانہ بناتا ہے۔ اُس کی وجہ سے سانس لینے یا بات کرنے سے بدبُو دوسرے تک پہنچتی ہے۔ منہ سے بدبو کی وجہ اسی فی صد سے زائد منہ کے بیکٹریا کی وجہ سے اور بقیہ خراب مسوڑھوں، پھیپھڑوں اور معدے سے پیدا ہوتی ہے۔

گھر داری میں ایک مرد میں ایک مرد کا حصہ
سوشل سائنسدانوں کی تحقیق سے یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ گھر داری میں ایک مرد اپنی بیوی سے سات گھنٹے زیادہ کام کرتا ہے۔جب کہ خواتین یہ شکایت کرتی پائی جاتی ہیں کہ مرد گھرداری میں اُن کا ہاتھ نہیں بٹاتے۔ اس صورت حال میں مزید دشواریاں مرد کے لئے اُس وقت پیدا ہوتی ہیں جب بچہ پیدا ہو جاتا ہے۔ تب بیوی بچے کی پیدائش کے بعد ہر کام سے دستبردار ہونےکی کوشش کرتی ہے۔ ریسرچ کے مطابق شادی کے بعد مرد ذمہ داریوں کے علاوہ گھریلو کاموں کی وجہ سے بھی اپنی سوشل زندگی سے دور ہو جاتا ہے۔

عجیب الخلقت مینڈک
بورنیو کے جنگلوں میں جانوروں کے ماہرین کو ایک ایسا مینڈک ملا ہے کہ جس کے بدن میں پھیپھڑے نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اس کا Zoology میں نام Barbourula kalimantanensis ہے۔ یہ انتہائی کمیاب بھی ہے۔ اس کو سب سے پہلی بار تیس برس قبل دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ایک ٹیم مسلسل اس کو ڈھونڈنے پر مامُور رہی۔ دو انچ لمبائی کا یہ مینڈک دریا کے انتہائی تیز رفتار ٹھنڈے پانی میں رہتا ہے۔ اِس کے بدن کی باہری جلد آکسیجن کو جذب کرتی ہے اور یہی اس کے زندہ رہنے کی وجہ ہے۔

گرم ہوتا ماحول اور زمین
امریکی خلائی ادارے NASA نے خبر دار کیا ہے کہ گرم ہوتے ماحول سے زمین پر حیات کے لیئے، آہستہ آہستہ عرصہ حیات تنگ ہو رہا ہے۔ خاص طور سے قدیم معدنی باقیات سے حاصل ہونےوالی توانائی میں شدید کمی آتی جا رہی ہے کیونکہ فضا میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی مقدار انتہائی زیادہ ہے۔ امریکی سائنسدان James Hansen کا کہنا ہے کہ اِس مسئلے سے نمٹنے کا واحد حل سبز مکانی گیسوں کے اخراج پر کنٹرول ہے۔ اُن کے خیال میں اہم صنعتوں سے وابستہ افراد حقیقت میں حقائق کو چھپاتے ہیں۔ امریکی سائنسدان James Hansen کو معتبر جریدے Times نے سن دو ہزار چھ کی ایک سو با اثر شخصیات میں سے ایک قرار دیا تھا۔ وہ نیو یارک شہر میں قائم Goddard Institute for Space Studies کے ڈائریکٹر ہیں۔