1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سابق پاکستانی کرکٹر وسیم راجہ انتقال کر گئے

23 اگست 2006

پاکستان کے سابق آل راﺅنڈر وسیم راجہ دِل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اُن کی عمر 54 برس تھی۔ اُنہوں نے پاکستان کے لئے 57 ٹیسٹ میچ اور 54 وَن ڈے میچ کھیلے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ بُدھ 23 اگست کو لندن میں ایک دوستانہ کلب میچ میں کھیل رہے تھے، جب دل کا دَورہ اُن کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔

https://p.dw.com/p/DYNn

وسیم راجہ 1997ء میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی تھے اور بین الاقوامی کرکٹ کونسل ICC کے ایلیٹ پینل میچ ریفری بھی۔ Durham میں تعلیم کے دوران ایک انگریز خاتون کے ساتھ شادی کے بعد وہ لندن ہی میں بس گئے تھے۔

اُن کے چھوٹے بھائی رمیز راجہ بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں اور پاکستانی ٹیم کی کپتانی کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔