1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سارکوزی، میرکل ملاقات

24 نومبر 2008

وفاقی جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی نے پیرس میں جرمن فرانسیسی وزارتی کونسل کے دسویں اجلاس کا مشترکہ طور پر افتتاح کردیا۔

https://p.dw.com/p/G1KZ
دونوں رہنماؤں نے اپنی ملاقات میں اس بارے میں بھی مشورے کئے کہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں موجودہ بحران سے جلد ازجلد کس طرح نکلا جاسکتا ہے۔تصویر: AP

اس کونسل کے اجلاس کے ساتھ ساتھ جرمن اور فرانسیسی سربراہان نے اپنی ملاقات میں یورپی یونین کی دسمبر میں ہونے والی اگلی سربراہی کانفرنس کی تیاریوں کے علاوہ اس بارے میں بھی مشورے کئے کہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں موجودہ بحران سے جلد ازجلد کس طرح نکلا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے مابین مشاورت میں یہ بھی طے پایا کہ موجودہ مالیاتی بحران کے تناظر میں اگر امریکی حکومت نے امریکہ میں کارسازی کی صنعت کی ہنگامی طور پر مالی مدد کی تو یورپی کارساز اداروں کو کاروبادی حوالے سے اس کا کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیئے۔

اس بارے میں کارسازی کی یورپی صنعت کے حوالے سے برسلز کا رد عمل، امریکہ میں آٹوموبائل انڈسٹری کے بارے میں امریکی حکومت کے مالیاتی فیصلے کے بعد سامنے آئے گا۔