1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سباستین ویٹل ابوظہبی گراں پری جیت گئے

1 نومبر 2009

جرمن کار ڈرائیور سباستین ویٹل نے ابو ظہبی میں منعقد ہونے والی افتتاحی گراں پری ریس جیت لی ہے۔ بائیس سالہ جرمن کھلاڑی نے مایہ ناز کار ڈرائیور لوئس ہیملٹن کی ریٹائر منٹ کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور عمدہ ڈرائیونگ کی۔

https://p.dw.com/p/KKTZ
تصویر: AP

ہیملٹن ریس کے دوران گاڑی میں بریک کی مسئلے کی وجہ سے ریس سے باہر ہوئے۔ ابوظہبی میں میرینا ٹریک پر ریڈ بل کے ڈرائیور نے تقریبا ایک گھنٹےاور چونتیس منٹ میں مقررہ فاصلہ طے کیا۔

ان کی اوسط رفتار تقریبا 194.789 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے مارک ویبر رہے۔ ویبر بھی ریڈ بل کے ہی ڈرائیور ہیں۔

تیسرے نمبر پر جنیسن بٹن آئے۔ ویٹل نے اس سیزن میں یہ چوتھی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کی ٹیم ریڈ بل کی یہ مسلسل تیسری فتح ہے۔

دن اور رات میں ہونے والی ریس میں کامیابی کے بعد سباستین ویٹل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، 'میری کوشش تھی کہ کم ازکم دوسری پوزیشن حاصل کی جائے لیکن ہم جیت ہی گئے۔'

اس سے قبل برازیل اور جاپان میں ہونے والی ریسوں میں بھی ریڈ بل کے ڈرائیور نے کامیابی حاصل کی تھی۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید