1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سربیا میں صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ غیر فیصلہ کن

21 جنوری 2008

سربیا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، کوسووو کے تنازعے کے پس منظر میں، انتہائی قوم پسند سیاستدان Tomislav Nikolic نے جیت لیا ہے۔ کل اتوار کے روز ہونے والے ان انتخابات میں ووٹروں کی شرکت کا تناسب 60 فیصد سے زائد رہا۔

https://p.dw.com/p/DYFO
ٹومسلاو نکولچ بیلغراد کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے
ٹومسلاو نکولچ بیلغراد کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالتے ہوئےتصویر: picture-alliance/ dpa

ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے مطابق انتہائی قوم پسندانہ سوچ کی حامل ملکی اپوزیشن کے رہنما ٹومسلاو نکولچ کو تقریباً 39 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ۔ اپنے دوبارہ انتخاب کے خواہش مند موجودہ صدر Boris Tadic کو بھی کافی ووٹ ملے لیکن 35 فیصد تائید کے ساتھ وہ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ باقی سات صدارتی امیدواروں میں سے کسی کو بھی کوئی خاص حمائت حاصل نہ ہو سکی۔

انتخابات کے پہلے مرحلے میں چونکہ کوئی بھی امیدواراپنی کامیابی کے لئے لازمی قطعی اکثریت حاصل نہ کرسکا، اس لئے کامیاب امیدوار کا فیصلہ ا ب تین فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابی عمل کے دوسرے مرحلے میں ہوگا۔ بورس ٹاڈچ سربیا کی یورپی یونین میں شمولیت کے حامی ہیں جبکہ ٹومسلا و نکولچ سربیا اور روس کے مابین بہت قریبی اتحادکی وکالت کرتے ہیں۔