1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سربیا کو روس کی مکمل حمایت

26 فروری 2008

روس کے نائب وزیر اعظم Dmitry Medvedev سربیا کے دورے پر ہیں ۔ دارلحکومت بلغراد میں انہوں نے سربیا کے وزیر اعظم Vojislav Kostunica سے ملاقات کی۔

https://p.dw.com/p/DYEi
روس کے نائب وزیر اعظم Dmitry Medvedev
روس کے نائب وزیر اعظم Dmitry Medvedevتصویر: AP

روس کے نائب وزیر اعظم اور صدارتی امیدوار Medvedev Dmitry نے سربیا میں وزیر اعظم Vojislav Kostunica سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ کوسوو کا یکطرفہ خود مختاری کا اعلان بین الاقومی قوانین کی عین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کوسوو کے مسئلے میں سربیا کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ساتھ ہی کوسوو کے یکطرفہ اعلان آزادی کی کھلے الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے سربیا کو اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ ماسکو مستقبل میں بلغراد کی حمایت کرتا رہے گا۔

دریں اثناءکوسوو کے لئے اقوام متحدہ کے گورنر Joachim Ruecker نے سربیا پر زور دیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد کا احترام کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن دستوں KFOR کو کوسوو میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے دے۔ ساتھ ہی انہوں نے کوسوو اور سربیا کی سرحد پر واقع پر امن دستوں کی چوکی پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ انہیں اس بارے میں سربیا کے موقف سے شدید افسوس ہوا ہے ۔ سربیا نے چوکی پر اس حملے کو جائز قرار دیا تھا۔ دوسری طرف کوسوو میں سرب باشندوں کے احتجاج جاری ہیں اور ایک مرتبہ پھر 2 ہزار سرب باشندوں نے کوسوو کی خود مختاری کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ جبکہ سربیا کے 150 سابقہ فوجیوں نے ، کوسوو کی سرحد پر ایک حملہ کر کے متعدد پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔