1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سریناویلیمز نے ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ جیت لی

رپورٹ:ندیم گل، ادارت: افسر اعوان5 جولائی 2009

سرینا ویلیمز نے اپنی بہن وینس ویلیمز کو ہرا کر خواتین کا ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/IhCW
سریناویلیمز، ایک مرتبہ پھر ومبلڈن کی فاتحتصویر: AP

لندن میں ہفتہ کو کھیلے گئے فائنل میں سرینا نے وینس کو سات چھ، چھ دو سے شکست دی۔ یہ سرینا کا تیسرا ومبلڈن اور 11واں گرینڈسلم ٹائٹل ہے۔

دوسری جانب سرینا کے ہاتھوں شکست سے ہیٹ ٹرک کرنے کی ان کی بہن وینس کی اُمیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں خواتین کے مقابلوں کے فائنل میں دونوں بہنیں چوتھی مرتبہ آمنے سامنے تھیں جبکہ ان کے درمیان گرینڈ سلم کا یہ آٹھواں مقابلہ تھا۔

ومبلڈن سال کا تیسرا گرینڈ سلم ہے۔ اس کا شمار کھیلوں کی دُنیا کے بڑے مقابلوں میں ہوتا ہے جبکہ اس کا اختتام اتوار کو مردوں کےفائنل کے ساتھ ہوگا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں