1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سرینا ویلیمز عالمی رینکنگ میں بدستور نمبر ایک

23 فروری 2009

تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق انفرادی کھلاڑیوں کی خواتین کی فہرست میں امریکہ کی سرینا ولیمز بدستور سرفہرست ہیں جبکہ روس کی دینارا سافینا دوسرے اور سربیا کی ژیلینا یانکووچ تیسرے نمبر پر ہیں۔

https://p.dw.com/p/GzkZ
عالمی نمبر ایک سیرینا ویلیمز آسٹریلین اوپن میں کامیابی کے بعدتصویر: AP

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ITF کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق ایلنیا ڈیمنٹوا چوتھے اور دبئی اوپن چیمپئن وینس ولیمز پانچویں نمبر پر ہیں۔ ویرا زونا ریوا چھٹے، اینا آئیوانووچ ساتویں، سویتلانا کزنٹسوا آٹھویں، نادیہ پیٹروا نویں اور اگنسز کارڈوانسکا دسویں نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں وکٹوریا آزرنیکا کا نمبر گیارہواں ہے جب کہ کارینٹ ایلز بارہویں، کیرو لین وزنیکی تیرھویں، مارین برٹولی چودھویں اور فلویا پینی اِیٹا پندرھویں نمبر پر ہیں۔

Tennisspielerin Sania Mirza
ثانیہ مرزا شارٹ کھیلتے ہوئےتصویر: AP

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ایک مرتبہ پھر ٹینس کی عالمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں ۔ITF کی طرف سے جاری کردہ اس عالمی رینکنگ کے مطابق ثانیہ مرزا 12 درجے بہتری کے بعد 87 ویں سے 75 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا ٹاپ 100 کی فہرست سے باہر ہو گئی تھیں تاہم تھائی لینڈ میں ہونے والے بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی اور دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ تک پہنچنے کے باعث ان کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔